ETV Bharat / state

سندیش کھالی میں خواتین کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے، وزیر اعظم مودی - وزیر اعظم مودی

PM Modi attacked TMC وزیر اعظم مودی ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ بنگال میں ایک ریلی سےخطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ انڈیا اتحاد کو ہر جگہ شکست دینی لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے دور میں ہرجگہ خواتین پر ظلم کئے جارہےہیں۔

سندیش کھالی میں خواتین کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے: وزیر اعظم مودی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 6, 2024, 6:12 PM IST

شمالی24 پرگنہ: خواتین شکتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میری زندگی میں خواتین کا احسا ہے اور ان قرضوں کو چکارہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جب میں بہت چھوٹا تھا تو جھولا لے کر گھر سے نکل گیا۔ ایک راہب کے طور پر میں پورے ملک کا دورہ کیا۔میرے پاس کبھی پیسہ نہیں تھے۔ آپ کو یہ جان کر فخر ہو گا کہ میرا ملک کیسا ہے، خواتین کیسی ہیں۔ میں زبانیں نہیں جانتا تھا۔اس کے باوجود جب میں کسی بھی گھر میں جاتا تو اس گھر کی خواتین سب سے پہلے مجھ سے پوچھتی تھی کہ تم نے کھایا یا نہیں؟ برسوں تک میں ایک راہب کے طور پر زندہ رہا لیکن میں ایک دن بھی بھوکا نہیں رہا۔ اس لیے میں کہتا ہوں کہ یہ میرا خاندان ہے۔ 140 کروڑ ہندوستانی میرا خاندان ہیں۔

بنگال کی تمام مائیں بیٹیاں میرا خاندان ہیں۔ میرے جسم کا ہر حصہ اور میری زندگی کا ہر لمحہ اس خاندان کے لیے وقف ہے۔ جب مودی کسی مصیبت میں پڑتے ہیں تو یہ سب عورتیں، بہنیں، بیٹیاں میری حفاظت کے لیے ڈھال بن کر اٹھتی ہیں۔ بنگال کی ماں بیٹیاں درگا کی طرح ہیں۔ ہر باشندہ، ہر کسان، بہن بیٹی کہتے ہیں کہ وہ مودی کا خاندان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایم مودی نے ملک کی پہلی انڈر واٹر میٹرو سروس کا افتتاح کیا

مودی نے کہا کہ انڈیا اتحاد کو احساس ہوگیا ہے کہ ایک بار پھر این ڈی اے کی واپسی ہورہی ہے اس لئے یہ لیڈران مجھے گالیاں دینا شروع کردیا ہے وہ پوچھ رہے ہیں کہ میرا خاندان کہاں ہے؟ انہیں یہاں آکر دیکھنا چاہیے۔ یہ لوگ مودی کی فیملی ہیں۔پورا ملک کہہ رہا ہے کہ ہر عورت کہہ رہی ہے اب کی بار این ڈی اے حکومت ۔2014 سے پہلے 40 سالوں میں کولکاتا میں صرف 28 کلومیٹر میٹرو موجود تھی۔ پچھلے 10 سالوں میں 31 کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔جب میں بچپن میں کلکتہ آیا تھا تو میٹرو ایک کشش تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.