ETV Bharat / state

شجرکاری کرنا بھی صدقہ میں شامل ہے: مولانا جمیل احمد نظامی - Plantation Drive in Madrassas

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 6:13 PM IST

ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف مواقع پر شجرکاری مہم چلائی جاتی ہے۔ تاکہ درختوں کے ذریعہ ماحولیاتی آلودگی کو کچھ حد تک کم کیا جاسکے۔

plantation drive in madrassas
plantation drive in madrassas (Etv bharat)

لکھنو: اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج لکھنو کے اکبر نگر علاقے میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ ریاستی حکومت کا ہدف 36 کروڑ سے زائد شجرکاری کرنے کا ہے۔ اس تعلق سے یو پی کے سبھی مدارس میں بھی شجرکاری کرنے کا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ یو پی کے 560 مدارس میں شجرکاری کرنے کے لیے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پیڑ درخت ماں کے نام لگائیں۔

PLANTATION DRIVE IN MADRASSAS (Etv bharat)

اس تعلق سے لکھنو کے مدرسہ حنفیہ ضیاء القران بڑا چاند کے اساتذہ نے پٹیل پارک میں چار درخت لگا کر کے حکومت کے مہم میں شرکت کی۔ اس موقع پر مدرسے کے پرنسپل قاری ذاکر علی قادری قاری جمیل احمد نظامی، مولانا فہیم قاری ظفیر قاری شمس تبریز، مولانا عظیم ازہری سمیت متعدد طلبہ بھی شامل رہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا جمیل احمد نظامی نے کہا کہ درخت لگانا مذہب اسلام میں خاص تاکید کی گئی ہے اور اس کی اہمیت بھی بیان کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو ایک حدیث شریف میں ہے کہ درخت لگانے کو صدقہ کہا گیا ہے جب بھی کوئی درخت لگاتا ہے تو اس نے ایک صدقہ کیا درخت کے کئی فوائد ہیں اس میں سے سب سے اہم یہ کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس مہم میں ریاست کے سبھی لوگوں کو شرکت کرنا چاہیے اور صرف ایک ہی دن پودا نہیں لگانا چاہیے بلکہ جب بھی موقع ملے تو اپنے ارد گرد کے علاقوں میں درخت لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے آنے والی نسلیں بھی فائدہ اٹھائیں گی اور موجودہ وقت میں موسمیاتی تبدیلیوں میں بھی کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ رواں برس اتر پردیش کی تقریبا 560 نیم امداد امداد یافتہ مدارس میں شجرکاری مہم کا آغاز ہوا ہے جس میں لاکھوں پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے اس موقع پر مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بھی ایک حکم نامہ جاری کر کے سبھی مدارس میں پیڑ لگانے کا حکم دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.