ETV Bharat / state

شجرکاری مہم کے موقعے پر پیدل مارچ - PLANTATION DRIVE IN Gulbarga

گلبرگہ شہرمیں طلبا وطلبات کی جانب سے شجرکاری مہم کے موقعے پر عوامی بیداری کے لیے پیدل مارچ کا ہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر سینکڑوں طلبا و طالبات نے عام لوگوں کے درمیان شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

شجرکاری مہم کے موقع پر پیدل مارچ
شجرکاری مہم کے موقع پر پیدل مارچ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 29, 2024, 1:40 PM IST

شجرکاری مہم کے موقع پر پیدل مارچ (etv bharat)

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہرمیں طلبا وطلبات کی جانب سے شجرکاری مہم کے موقع پر پیدل مارچ کا ہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر سینکڑوں طلبا و طالبات نے عام لوگوں کے درمیان شجرکاری کے حوالے سے بیداری مہم چلائی۔ مقامی باشندوں نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس موقعے پر گلبرگہ شہر میں تحفظ ماحولیات یوتھ تنظیم‌ کی جانب سے سہ روزہ شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر پیدل مارچ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تنظٰم کی جانب سے 'آؤ پیڑ لگائیں' کے عنون سے پیدل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پیدل مارچ بھیما ندی سے گلبرگہ ،جیورگی سے ہوتے ہوئے گانگاپور تک پہنچا۔

پیدل مارچ میں شامل طلبا و طالبات نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے لئے شجری کاری ہی سب سے بڑا اور اہم ہتھیار ہے۔ اس کی مدد سے موسمی تبدیلی کے اثرات کو کچھ حد کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اکبر نگر میں وزیر اعلیٰ کے ذریعہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا -

انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں عام لوگوں کا اہم رول ہوگا۔ عام لوگوں کو شجری کاری کے لئے پہل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں پلاسٹک کے استمال کو کم کرنا ہوگا۔ اپنے گھروں کے ارد گرد کوڑا کرکٹ جما ہونے نہیں دینا ہے۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ ہم سبھوں کو ایک ایک پودا لگانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.