ETV Bharat / state

گیا میں وقف املاک کے تحفظ اور ترقی کے لیے منصوبہ بندی

Planning for conservation and development of waqf properties in Gaya ضلع گیا میں فروری ماہ میں وقف کمیٹی ، ضلع اوقاف اور متولیوں کا اجلاس ہوگا ، اس میں وقف املاک کے تحفظ اور ترقی پر تبادلہ خیال ہوگا ، کلکٹریٹ میں واقع ضلع اقلیتی بہبود دفتر میں میٹنگ ہوگی اور اسکے لیے دفتر کی جانب سے تیاری شروع کردی گئی ہے

گیا میں وقف املاک کے تحفظ اور ترقی کے لیے منصوبہ بندی
گیا میں وقف املاک کے تحفظ اور ترقی کے لیے منصوبہ بندی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 4:51 PM IST

گیا: ضلع گیا میں محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے ضلع کی وقف کی کمیٹیوں،متولی وغیرہ کے ساتھ ایک اعلی سطحی اجلاس کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اس میں کمیٹی کے افراد سے وقف املاک کو خرد برد سے بچانے اور املاک کی ترقی پر تبادلہ خیال ہوگا , اس سے قبل محکمہ اقلیتی بہبود دفتر گیا کی طرف سے ان املاک کی فہرست تیار کی جارہی ہے جہاں تنازع، کرپشن اور کم کرایہ کے تعلق سے وقف بورڈ اور محکمہ کو درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، یا پھر جن املاک کی جانچ ملتوی ہے۔ ایسی سبھی املاک کی فہرست تیار کر اس کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس اجلاس میں ان معاملوں پر ہوئی کاروائی کی رپورٹ پیش کی جائے اور مزید اس پر گُفتگو کرکے آگے قانونی چارہ جوئی کے لیے منصوبہ بندی ہو۔

اس حوالہ سے ضلع ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اقلیتی بہبود راہل کمار نے بتایا کہ فروری کے مہینے کے دوسرے ہفتے میں کلکٹریٹ میں واقع محکمہ اقلیتی بہبود دفتر میں اجلاس ہوگا جس میں ضلع کی سبھی وقف کمیٹیوں کے صدر سکریٹری اور متولیوں کو مدعو کیا جائے گا ، ضلع میں چھوٹی اور بڑی قریب100 رجسٹرڈ املاک ہیں ، ان میں زیادہ تر املاک اور اراضی پر ناجائز قبضے کے تنازع کا معاملہ سامنا ہے , جہاں وقف بورڈ کی تحویل میں ہے بھی تو اُن میں کرایہ داروں سے کرائے کو لیکر تنازع ہے ، اس صورت میں پوری آمدنی نہیں ہوپاتی ہے جس سے املاک اور وقف بورڈ کو خسارہ کا سامنا ہے ، ابھی ضلع میں قریب بیس سے زیادہ املاک کی جانچ ہونی ہے اور ان میں کئی ایسی املاک ہیں جنکی جانچ پہلے بھی دفتر سے بورڈ کو بھیجی جاچکی ہے لیکن دوبارہ سے جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے اور اُن پر جانچ ہونی ہے ، ساتھ ہی دفتر کی طرف سے متنازع املاک اور جگہوں کی فہرست تیار کیاگیا ہے جہاں پر برسوں سے تنازع کی وجہ سے املاک کو نقصان ہوا ہے، خرد برد کے معاملے کی تحقیقات کی گئیں ہیں اور مزید کی جانی باقی ہے۔

املاک کو محفوظ کرنا ہے مقصد

ڈپٹی ڈائریکٹر راہل کمار نے کہا کمیٹیوں اور متولی کے اجلاس کے بعد سے مثبت پہل ہوگی ۔ ساتھ ہی کمیٹیوں کے افراد کا حوصلہ بھی بڑھے گا کہ سرکاری محکمہ اور ضلع دفتر بھی انکے ساتھ ہے ، جب سیکورٹی کا احساس ہوگا تو کمیٹی بھی حساس ہوکر آگے بڑھے گیں، سبھی کا مقصد جب ایک ہوگا کہ وقف املاک کا تحفظ یقینی ہو تو اس صورت میں تحفظاتی کاموں میں اضافے ہونگے رابطہ بھی دفتر سے بڑھے گا اور لوگ بلا جھجھک حاضر ہوکر اپنے مسائل کا اظہار کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ فروری ماہ میں میٹنگ ہوگی اور اس میں ملٹی پرپس بلڈنگ ، مارکیٹ اور دیگر ترقیاتی کاموں کے تعلق سے تبادلہ خیال ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.