مظفر پور: مظفر پور پولیس نے بیور جیل میں بند پی ایف آئی کے ارکان یعقوب خان اور بلال عرف ارشاد کو ریمانڈ پر لے لیا ہے۔ پٹنہ اے ٹی ایس دفتر میں ہی ان پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ان دونوں کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر مظفر پور نہیں لایا گیا تھا۔ ایک خصوصی ٹیم اس سے پوچھ گچھ کے لیے پٹنہ پہنچی تھی۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے حوالے سے ان دونوں سے تفصیلی پوچھ گچھ کے لیے ضلعی پولیس نے 100 سے زیادہ سوالات کی فہرست تیار کی تھی۔
اس سے قبل این آئی اے کی ٹیم نے پھلواری شریف واقعہ میں بلال عرف ارشاد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ ان دونوں سے قبل بروراج پولیس نے پی ایف آئی کے ریاستی سکریٹری ریاض معروف کو بھی ریمانڈ پر لے کر ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔ بلال عرف ارشاد کو مشرقی چمپارن ضلع کے چکیہ کے ہرپور کشونی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پھلواری شریف کیس کے سلسلہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے متعدد مرتبہ چھاپے مارے گئے تھے۔ اس سلسلہ میں کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پھلواری شریف معاملے میں دربھنگہ میں چھاپے ماری
واضح رہےکہ 12 جولائی 2022 کو بہار کے پٹنہ میں ایک ریلی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کے الزام میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے متعدد ارکان کو گرفتار کیا گیا تھا۔