ETV Bharat / state

پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی تقرری کیلئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر - پبلک سروس کمیشن

PSC Chairman کلکتہ ہائی کورٹ میں پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس ٹی ایس سیواجننم اور جسٹس ہیرنموئے بھٹاچاریہ کی ڈویژن بنچ نے اس معاملے میں تیزی سے سماعت کے لیے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے۔

پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی تقرری کیلئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 22, 2024, 8:04 PM IST

کولکاتا:پی ایس سی چیئرمین کا عہدہ کافی عرصے سے خالی ہے۔ مبینہ طور پر، اس کی وجہ سے پی ایس سی کے متعدد امتحانات کے انٹرویو نہیں لیے جا رہے ہیں۔ مختلف عدالتی خدمات اور WBCS جیسے امتحانات کے لیے انٹرویوز بھی لئے جانے ہیں۔ ہائی کورٹ میں ایک کیس دائر کیا گیا جس میں پی ایس سی چیئرمین کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل شمیم احمد نے چیف جسٹس کے ڈویژن بنچ کی توجہ مبذول کرائی کہ اس کی جلد سماعت کی جائے۔

پی ایس سی میں چھ سے سات ممبران ہونے چاہئیں۔ لیکن فی الحال پی ایس سی میں صرف دو لوگ ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین کا عہدہ بھی عرصہ دراز سے خالی پڑا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈبلیو بی سی ایس سے لے کر اسٹیٹ جوڈیشل سروس تک کے متعدد امتحانی انٹرویوز رک گئے ہیں۔ پی ایس سی سے گروپ ڈی اور گروپ سی کے عہدوں پر بھرتی ختم کردی گئی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق کیس کی اگلی سماعت آئندہ جمعرات کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کرکے نوجوانوں کو روزگار دیں گے، راہل گاندھی

اس سال کے شروع میںگورنر سی وی آنند بوس نے بھی ریاستی حکومت کو پی ایس سی کے چیئرمین اور ممبران کا جلد از جلد تقرر کرنے کی ہدایت دی تھی۔ راج بھون کے ذرائع نے بتایا کہ راج بھون میں قائم ہیلف لائن میں گورنر کو شکایات پیش کی گئی ۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ پی ایس سی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے اہل امیدواروں کو نوکریاں نہیں مل رہی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.