ETV Bharat / state

جھوٹے جملوں سے عوام تنگ آچکی ہے، انتخابات میں بی جے پی کو عوام سبق سکھائے گی: سید عدنان اشرف - Lok sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 10:12 PM IST

آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے نیشنل میڈیا انچارج سید عدنان اشرف نے کہا کہ بی جے پی اور مودی جس طرح سے 400 پار کا جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک کی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، اس کا جواب عوام الیکشن میں ضرور دے گی۔

SYED ADNAN ASHRAF
جھوٹے جملوں سے عوام تنگ آچکی ہے، انتخابات میں بی جے پی کو عوام سبق سکھائے گی: سید عدنان اشرف

دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے نیشنل میڈیا انچارج سید عدنان اشرف نے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں انڈیا اتحاد کی لہر ہے۔ ملک کی عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کی عوام مخالف پالیسیوں سے پریشان ہیں، کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گزشتہ دس سالوں میں ملک کے آئین، مہنگائی، بے روزگاری، پرچہ لیک اور ماب لنچنگ کو لے کر کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پورے ملک میں کسانوں کے اوپر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے گئے، ملک کے لیے تمغہ حاصل کرنے والی خاتون کھلاڑیوں کو جنتر منتر پر گھسیٹا گیا، ان تمام مسائل پر وزیراعظم کی خاموشی کی وجہ سے لوگوں میں کافی غم و غصہ ہے۔

سید عدنان اشرف کا مزید کہنا تھا کہ وہ خاص طور سے وزیراعظم نریندر مودی کی میرٹھ ریلی کو دیکھ رہے تھے اور انہیں امید تھی کہ وہ اس بار ملک کی عوام سے کھلے منچ سے جھوٹ نہیں بولیں گے، لوگوں سے ان کے کھاتوں میں 15-15 لاکھ روپے دینے کے وعدے، کالا دھن واپس لانے اور کسانوں کا قرضہ معافی سے متعلق، انہوں نے نہ تو کوئی جواب دیا اور نہ ہی ایک جملہ بولا، جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی مایوسی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور مودی جس طرح سے 400 پار کا جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک کی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، اس کا جواب عوام الیکشن میں ضرور دے گی۔ انہوں نے بی جے پی کے 400 پار کے بیانیہ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اگر 400 پار کچھ ہوگا، تو وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں پٹرول، ڈیزل اور کھانے کے تیل کی قیمت ہوگی۔

سید عدنان اشرف نے امروہہ لوک سبھا سے متعلق جو ان کا آبائی ضلع ہے کہا کہ انڈیا اتحاد کے امیدوار کنور دانش علی بھاری اکثریت سے الیکشن جیتنے جا رہے ہیں۔ انہیں سبھی ذات اور مذہب کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے اور چاروں طرف سے ان کو ووٹ مل رہے ہیں، آنے والے دنوں میں ان کا انتخاب اور بہتر ہوجائے گا۔

انہوں نے آج کانگریس کے صدر دفتر میں شاندار تقریب کا انعقاد کرکے جاری کیے گئے انتخابی منشور کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا یہ انتخابی منشور کانگریس کی گارنٹی ہے، جسے کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد ہر حال میں پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک انتخابی منشور نہیں ہے بلکہ عوام کے مسائل ہیں جسے کانگریس پارٹی نے عوام کی رائے لے کر تیار کیا ہے۔

اگر ملک کی عوام کانگریس پارٹی کو موقع دیتی ہے تو ہماچل پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ کی طرح کانگریس اپنے تمام وعدے پورے کرے گی۔ عام لوگوں کو راحت دینے کا کام کرے گی اور ساتھ ہی ملک کے گنگا جمنی تہذیب کو دوبارہ قائم کرنے کا کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے سپریم کورٹ کے ذریعہ مدارس کو راحت دینے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت نے ایک سازش کرکے یوپی میں مدارس کو بند کرنے کی کوشش کی تھی اور سپریم کورٹ نے اس کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.