ETV Bharat / state

بہار وزیر اعلی کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار - Bihar CM

ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کو ایک شخص نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Bihar CM
Bihar CM
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 8:44 AM IST

پٹنہ: پٹنہ پولیس نے منگل کو بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ پٹنہ پولیس کے ایس ڈی پی او (امن و قانون) کرشنا مراری پرساد نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دو افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا تھا اور تیسرے ملزم کو منگل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کی شناخت وشیش چترویدی کے طور پر ہوئی ہے جو پٹنہ ضلع کا رہنے والا ہے۔ وہ ممبئی میں پڑھتا تھا۔

ملزم وشیش چترویدی نے گزشتہ ماہ ایک یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف دھمکی آمیز اور گندی زبان استعمال کی تھی۔ یوٹیوب ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کا نوٹس لیا اور 14 فروری کو پٹنہ کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں آئی ٹی ایکٹ اور آئی پی سی سیکشن 353، 504، 505 اور 506 کے تحت اس کے اور دو دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

مزید پڑھیں:

ایف آئی آر کے بعد پولیس دو ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی اور تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ چترویدی کو منگل کو این ٹی پی سی بارہ علاقے میں ان کے آبائی گاؤں سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.