ممبئی: مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور تنظیم انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (آئی آئی سی سی) کے آئندہ انتخابات میں بھی حصہ لے گا۔ آئی آئی سی سی جو لودھی روڈ پر واقع ہے ہر پانچ برس بعد صدر اور نائب صدر سمیت 11 ممبران کے لیے انتخابات کراتی ہے۔ اس برس انتخابات 11 اگست کو ہونے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
صنعتکار سراج الدین قریشی گزشتہ چار انتخابات سے صدر کے عہدے پر کامیاب ہو رہے ہیں۔ اس بار مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر ماجد احمد تلی کوٹی اس عہدے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کرناٹک کے معروف کینسر سرجن، تلی کوٹی کا مقابلہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید سے ہونے کی توقع ہے۔ جنہوں نے اس سے قبل 2014 میں صدارتی انتخاب لڑا تھا۔
معین اشرف کے ذریعے تالیکوٹی کا اس طرح سے استقبال کرنے کے بعد مسلم معاشرے میں یہ سوالات آٹھ رہے ہیں کہ کیا معین اشرف اب کھل کر آر ایس ایس کی حمایت میں اس لیے اتر چکے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ اُنہیں بھی آر آر ایس ایس کسی بہتر عہدے پر فائز کر سکتی ہے۔ جس کا خواب وہ طویل مدت سے دیکھ رہے ہیں۔
کبھی کانگریس کے قریبی رہنے ولے مولوی معین اشرف نے بھی طویل مدت سے سیاست میں قسمت آزمانے کی کوشش کی لیکن مسلسل ناکام ہونے کے بعد مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد پھر سے ایک بار سرگرم ہیں حالانکہ معین اشرف کے ہاتھ مسلسل ناکامیاں لگ رہی ہیں۔ کیونکہ وہ ممبئی میں 2012 میں ہونے والے آزاد میدان فساد کے مفرور ملزم اور فساد کی سازش رچنے والے ملزم ہیں۔
اس فساد میں ساڑھے چار ہزار مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی تھی لیکن جن 17 نامزد لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی وہ آج تک پولیس کی پہنچ سے باہر ہیں کیونکہ اس وقف کی بر سر اقتدار حکومت کانگریس این سی پی نے اُنہیں بچا کیا۔