ETV Bharat / state

احمد آباد: گھریلو تشدد کے خلاف بیداری پروگرام کا انعقاد - Awareness Programme On Women - AWARENESS PROGRAMME ON WOMEN

احمد آباد میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پنجتن چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں خواتین وکلا، صحافی، ڈاکٹرز، سماجی کارکنان اور دانشوروں نے شرکت کی۔ اس کا مقصد گھریلو تشدد کے خلاف خواتین کو بیدار کرنا ہے۔

گھریلو تشدد کے خلاف بیداری پروگرام کا انعقاد
گھریلو تشدد کے خلاف بیداری پروگرام کا انعقاد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 11:55 AM IST

Updated : Jul 23, 2024, 1:52 PM IST

گھریلو تشدد کے خلاف بیداری پروگرام کا انعقاد (etv bharat)

احمد آباد: پنجتن چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر نعیم بھائی شیخ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اس پر قابو پانے کے لئے کام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پنجتن چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ایک ٹیم بنائی ہے۔ ہم پورے احمدآباد میں خواتین کے حقوق اور ان پر ہو رہے مظالم کو ختم کرنے کے لیے کام کریں گے۔ اسی سلسلے میں اج ہم نے اس پروگرام اہتمام کیا تاکہ خواتین کے مسائل اور ان کے حقوق کے تعلق سے بات کی جائے کہ کس طریقے سے ان کے مسائل کو حل کیا جائے اور طلاق تک معاملہ نہ پہنچے۔ یہاں شرکا نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ خواتین پر ہو رہے ظلم و ستم پر کیسے آواز اٹھائی جائے اور اسے کیسے روکا جائے۔

اس پروگرام میں دانشوروں نے اپنے خیالات پیش کیے۔ ایڈوکیٹ امتیاز پٹھان اور شمشاد خان پٹھان نے خواتین پر مظالم کے خلاف کیسے قانونی لڑائی لڑی جائ،ے اس کا طریقہ بتایا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ پنجتن چیریٹیبل پرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں میڈیا کے اہلکار اہلکاروں نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات کے حاجیوں کی آخری فلائٹ احمدآباد ائیرپورٹ پہنچی

اس کے ساتھ ہی سابق کونسلر عذرا قادری نے کہا کہ پنجتن چیریٹیبل ٹرسٹ بہت سے شعبوں میں کام کر رہا ہے۔ ہیلتھ اور تعلیم کے شعبے میں اچھا خدمات انجام دے رہا ہے۔ خواتین کے مسائل پر آواز اٹھانے کی پہل کی ہے۔ ہم اس بات کو سرہاتے ہیں۔

Last Updated : Jul 23, 2024, 1:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.