ETV Bharat / state

پاک زائرین نے اجمیر درگاہ کمیٹی کے استقبال پر کہا دل سے شکریہ

پاکستان سے اجمیر شریف عرس میں شرکت کرنے پہنچے 230 پاکستانی زائرین وفد کا درگاہ کمیٹی اجمیر شریف کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ پاکستانی وفد کے لیڈر پرویز اقبال نے اجمیر عرس میں حاضری کو مقدس بتایا اور اپنے سفر اجمیر کو لے کر بھارتی حکومت کا بہت شکریہ ادا کیا۔

پاک زائرین نے اجمیر درگاہ کمیٹی کے استقبال پر کہا دل سے شکریہ
پاک زائرین نے اجمیر درگاہ کمیٹی کے استقبال پر کہا دل سے شکریہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 1:22 PM IST

پاک زائرین نے اجمیر درگاہ کمیٹی کے استقبال پر کہا دل سے شکریہ

اجمیر: پڑوسی ملک پاکستان سے اجمیر شریف عرس میں شرکت کرنے پہنچے 230 پاکستانی زائرین وفد کا درگاہ کمیٹی اجمیر شریف کی جانب سے استقبال کیا گیا اور ایک محفل کا اہتمام درگاہ کے محفل خانہ میں کیا گیا۔ جس میں پاکستانی وفد کو دستار کر تبرکات پیش کیے گئے۔ اس موقع پر پاکستان کے مشہور نعت خواں نے منقبت کا نظرانہ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں بھی پیش کیا، جسے سن کر تمام حاضرین جھوم ہوٹے۔

سلطان الہند عطائے رسول کے 812 عرس مبارک میں پہنچے پڑوسی ملک پاکستان کے 230 زائرین کا درگاہ کمیٹی نے استقبال کیا۔ درگاہ کے محفل خانہ میں استقبالیہ پروگرام میں نعت اور منقبت کی محفل ہوئی۔ حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی شان اقدس میں خوبصورت کلام کے نظرانے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر سامعین جھوم اٹھے اور محفل خانہ میں خواجہ صاحب کے نعرے گونج اٹھے۔

استقبالیہ پروگرام میں پاک زائرین کو درگاہ کمیٹی کی جانب سے دستار بندی کی گئی اور خواجہ صاحب کی سوانح حیات تحفے میں پیش کی گئی۔ پاکستانی وفد کے لیڈر پرویز اقبال نے اجمیر عرس میں حاضری کو مقدس بتایا اور اپنے سفر اجمیر کو لے کر بھارتی حکومت کا بہت شکریہ ادا کیا۔

وہیں درگاہ ناظم افاقی نے کہا کہ خواجہ صاحب کی چوکھٹ پر آنے والے تمام زائرین پیار محبت اور انسانیت کا پیغام لے کر آتے ہیں، ایسے میں بے حد خوشی ہے کہ خواجہ کے عاشقوں میں برصغیر سے زائرین اجمیر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیغام غریب نواز کو سارے عالم میں پھیلایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رام مندر افتتاح: شاہ عالم درگاہ پر 101 دیے جلائے گئے

محفل خانہ میں استقبالیہ پروگرام میں درگاہ اسسٹنٹ ناظم الحاج محمد عادل اور سیکنڈ اسسٹنٹ ناظم ایڈوکیٹ شاداب احمد سمیت دیگر اسٹاف شامل رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.