ETV Bharat / state

بنگلورو سے ایودھیا اور گورکھپور آنے والے طیاروں میں بم رکھنے کی اطلاع، لکھنؤ کے بڑے ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی - LUCKNOW HOTELS FACE BOMB THREATS

بنگلور سے ایودھیا آرہے طیارے میں بم رکھنے اور لکھنو کے ہوٹلز کو اڑادینے کی دھمکی ملنے کے بعد پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔

بنگلورو سے ایودھیا اور گورکھپور آنے والے طیاروں میں بم رکھنے کی اطلاع، لکھنؤ کے بڑے ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی
بنگلورو سے ایودھیا اور گورکھپور آنے والے طیاروں میں بم رکھنے کی اطلاع، لکھنؤ کے بڑے ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2024, 7:47 PM IST

ایودھیا: طیاروں میں بم رکھنے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک دن پہلے لکھنؤ ہوائی اڈے پر بنگلور جانے والی پرواز میں بم رکھنے کی فرصی اطلاع موصول ہوئی تھی اور اب بنگلورو سے ایودھیا آنے والے آکاسا ایئر لائنز کے طیارے میں بم کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے بعد والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے بعد طیارے کی تلاشی لی گئی۔ اسی دوران بنگلورو سے گورکھپور آنے والی فلائٹ میں بھی بم کی جھوٹی دھمکی کے بعد خوف کا ماحول دیکھا گیا۔

دوسری طرف لکھنؤ کے بڑے ہوٹلوں کو بھی بم سے اڑانے کی نئی دھمکی سامنے آئی ہے۔ اس کے علاوہ 50 لاکھ روپے تاوان کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ دھمکیاں دی گئی ہیں کہ لکھنو کے ہوٹلوں میں بم چھپائے گئے ہیں، جس کے بعد پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں متعدد فلائیٹس کو بم کی دھمکیاں

مہارشی والمیکی بین الاقوامی ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر ونود کمار نے کہاکہ تمام 173 مسافروں کو جہاز سے اتار کر چیک کیا گیا۔ طیارے کے اندر بھی چیک کیا جارہا ہے۔ بی ڈی ڈی ایس ٹیم اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہیں۔ اس دوران طیارے کو آئسولیشن پر بھیج دیا گیا ہے۔ فلائٹ میں بم رکھنے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر پولیس کے اعلیٰ حکام مہارشی والمیکی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔ تقریباً ڈھائی بجے طیارہ گورکھپور پہنچنے کے بعد جانچ کی گئی۔ فی الحال کسی قسم کا کوئی خطرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.