ETV Bharat / state

گیا میں کینسر اور درد کی دواؤں کے فائدے اور نقصانات پر خصوصی لیکچر کا اہتمام - Cancer and Pain Medicine

مرزا غالب کالج میں کمیسٹری شعبہ کی جانب سے لیکچر کا اہتمام ہوا۔ اس میں کینسر اور درد کی دواؤں کے استعمال کے مثبت اور منفی اثرات پر تبادلۂ خیال ہوا۔ خصوصی لیکچر میں علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے پروفیسر پہنچے تھے جس میں انہوں نے اپنی تحقیق کے کئی پہلوؤں کو بتایا۔

Organized Special Lecture on Pros and Cons of Cancer and Pain Medicine in Gaya
گیا میں کینسر اور درد کی دواؤں کے فائدے اور نقصانات پر خصوصی لیکچر کا اہتمام (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 5:52 PM IST

گیا: مرزا غالب کالج کے شعبہ کیمسٹری کے ذریعے خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی لیکچر کا موضوع تھا' عام طور پر استعمال ہونے والی دوائیوں کے عمل کے بائیو مالیکولر میکانزم کو سمجھنا' اس موقع پر خصوصی مقرر کے طور پر شبہ بائیو کیمسٹری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد تابش نے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ان کا استقبال کالج کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر محمد علی حسین نے شال اور مومنٹو دے کر کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد تابش نے خصوصی لیکچر میں اپنی بات کو بہت ہی معروضی اور تحقیقی طور پر پیش کیا۔

Organized Special Lecture on Pros and Cons of Cancer and Pain Medicine in Gaya
گیا میں کینسر اور درد کی دواؤں کے فائدے اور نقصانات پر خصوصی لیکچر کا اہتمام (ETV Bharat Urdu)

انہوں نے تجربہ گاہ میں کیے گئے اپنے ریسرچ و اس کے نتائج کی بنیاد پر درد کو دور کرنے والی دواؤں، کینسر میں استعمال ہونے والی دواؤں کے فائدے اور اس کے سائڈ افیکٹ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے سوالات بھی پوچھے، جس کا انہوں نے انتہائی شافی جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا: گرین کیمسٹری کے فوائد کے عنوان پر سمینار اور تقریری مقابلہ کا انعقاد - Green Chemistry Seminar in Gaya

اس موقع پر پروگرام کو کامیاب بنانے والے طلبہ و طلبات کو سند دے کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ صدارتی تقریر کرتے ہوئے چیئر مین محمد اشفاق علی نے پروگرام کی تعریف کی اور کہا اس طرح کے پروگرام سے کالج میں تعلیم کا بہترین ماحول بنے گا۔

وہیں سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے کہا کہ کالج میں اکیڈمک ماحول بنائے رکھنا میری ترجیح ہے۔ اس طرح سے خصوصی لیکچر سے طلبہ و طالبات کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ اس لیے کالج کی جانب سے ہمیشہ لیکچر کا اہتمام ہوتے رہنا ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.