ETV Bharat / state

جے این میڈیکل کالج میں پلاسٹک سرجری ہفتہ کا اہتمام - Plastic Surgery Week

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 10:19 PM IST

Plastic Surgery Week جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ پلاسٹک سرجری نے پلاسٹک سرجری ہفتہ کا اہتمام کیا ہے جس تکمیل پلاسٹک سرجری کے عالمی دن 15 جولائی کو ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

علیگڑھ : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو), جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ پلاسٹک سرجری نے پلاسٹک سرجری ہفتہ کا اہتمام کیا ہے جس میں پروفیسر عمران احمد نے کلیفٹ کیئر اینڈ ہینڈ کلینک میں ایک خصوصی اوپی ڈی کا اہتمام کیا۔ جلنے سے ہونے والے زخموں اور دیگر زخموں کی دیکھ بھال، پیدائشی نقائص کی درستگی اور ہاتھ کی سرجری، جمالیاتی سرجری اور کینسر کے بعد کی بحالی جیسے متنوع مسائل پر توجہ دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پیدائشی نقائص میں سرجری وقت پر کرانے کی خاص اہمیت ہے۔ ڈاکٹر شیخ سرفراز علی نے کاسمیٹک /جمالیاتی سرجری اور پوسٹ ٹیومر ایکسینٹریشن سرجری میں بازآبادکاری پر ایک خصوصی او پی ڈی کا اہتمام کیا۔ صدر شعبہ ڈاکٹر محمد فہد خرم نے مریضوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہاکہ نقائص کے اعتبار سے موزوں ڈاکٹر کا انتخاب کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پلاسٹک سرجری ہفتہ کا مقصد صرف جدید پیش رفت کی معلومات فراہم کرنا نہیں، بلکہ لوگوں کی زندگیوں پر حقیقی اثر ڈالنا مقصود ہے۔ خصوصی اوپی ڈی اور آؤٹ ریچ سرگرمیاں صحت عامہ کے تئیں ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔
ڈاکٹر خرم نے کہا کہ پورے ہفتے تعلیمی ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کے ذریعہ لوگوں کو پلاسٹک سرجری کے بارے میں طبی معلومات فراہم کی گئیں اور غلط فہمیوں کو دور کیا گیا۔ کثیر تعداد میں مریضوں کو طبی مشورے دئے گئے اور متعدد چھوٹے کیسیز اور فالو اپ سیشن کیے گئے۔
دوسری طرف پروفیسر سائرہ مہناز، چیئرپرسن، شعبہ کمیونٹی میڈیسن، ڈاکٹر عظمیٰ ارم، نوڈل آفیسر اور ڈاکٹر تبسم نواب کی رہنمائی میں رورل ہیلتھ ٹریننگ سنٹر، جواں میں ایک آؤٹ ریچ پروگرام منعقد کیا گیاتاکہ مقامی آبادی کو پلاسٹک سرجری کی ضروری خدمات فراہم کی جا سکیں۔ ڈاکٹر نواب نے دور افتادہ علاقوں میں پلاسٹک سرجری کی خدمات تک عوام کی رسائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.