ETV Bharat / state

اپوزیشن کا شترو گھن سنہا پر پارلیمنٹ میں آسنسول حلقے کے حوالے سے آواز نا اٹھانے کا الزام - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 2:19 PM IST

Question On MP Shatrughan Sinha ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان شتروگھن سنہا نے کہاکہ میں نے پارلیمنٹ میں آسنسول حلقہ کے حوالے سے کئی سوال اٹھائے۔لیکن پارلیمنٹ میں بی جے پی کے علاوہ کسی کو بولنے کا حق نہیں ہے۔ہمیں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

اپوزیشن کا شترو گھن سنہا پرپارلیمنٹ میں آسنسول حلقے کے حوالے سے آواز نا اٹھانے کا الزام

آسنسول:مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان شترو گھن سنہا پر اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں اپنے حلقے سے متعلق سوال نا اٹھانے کا الزام لگایا ہے۔

لوک سبھا انتخابات سے عین قبل اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں ایم پی کی کارکردگی کو لے کر شور مچانا شروع کردیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر شتروگھن سنہا کو دوبارہ رکن پارلیمنٹ کے طور پر پارلیمنٹ میں بھیجا جاتا ہے تو آسنسول کو کیا فائدہ ہوگا؟

آسنسول میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان شترو گھن سنہا نے کہاکہ مجھے پارلیمنٹ میں جب اپنے حلقے کے لئے آواز اٹھانے کا موقع ملا میں نے آواز اٹھائی لیکن وہاں ایسا ماحول ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمان جب بھی بولنا شروع کرتے ہیں بی جے پی ہنگامہ کرنے لگتی ہے۔

رکن پارلیمان شترو گھن سنہا نے کہاکہ میں آسنسول پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمان ہوں۔حلقے کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے مجھے پارلیمنٹ بھیجا گیا ہے لیکن وہاں کسی کو بولنے نہیں دیا جاتا ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات میں ٹی ایم سی کو مسلمانوں کی حمایت حاصل ہونے کا امکان - Lok Sabha Polls 2024

انہوں نے مزید کہاکہ مجھے سے پہلے بی جے پی کے رکن پارلیمان تھے ۔مرکز میں ان کی حکومت ہونے کے باوجود کبھی بھی پارلیمنٹ میں اپنے حلقے کو لے کر آواز نہیں اٹھائی ۔مجھے پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہیں ملا لیکن میں نے اپنے حلقے کی ترقی کے لئے کام کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.