ETV Bharat / state

جونپور میں بدمعاشوں کی فائرنگ میں ایک شخص کا قتل - MURDER IN JAUNPUR - MURDER IN JAUNPUR

ضلع جونپور تھانہ سرائے خواجہ حلقہ کے موضع کیار میں اس وقت خوف و ہراس کا ماحول قائم ہو گیا جب ایک 27 سالہ نوجوان کو چند بدمعاشوں نے گولیوں سے ہلاک کرکے قتل کر دیا .پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

جونپور میں بدمعاشوں کی فائرنگ میں ایک شخص کا قتل
جونپور میں بدمعاشوں کی فائرنگ میں ایک شخص کا قتل (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 3:25 PM IST

Updated : Jul 31, 2024, 5:39 PM IST

جونپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور تھانہ سرائے خواجہ حلقہ کے موضع کیار میں اس وقت خوف و ہراس کا ماحول قائم ہو گیا جب ایک 27 سالہ نوجوان کو چند بدمعاشوں نے گولیوں سے ہلاک کرکے قتل کر دیا۔اتنا ہی نہیں گولی مارنے کے بعد زمین پر گرے نوجوان کو بدمعاشوں نے پھاوڑا سے بھی سر پر حملہ کیا، نوجوان کو ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

جونپور میں بدمعاشوں کی فائرنگ میں ایک شخص کا قتل (etv bharat)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرنے والے محمد عبد اللہ کی بہن شاذیہ بانو نے بتایا کہ بارجہ کی شیٹرنگ کو لیکر تین ماہ قبل میرے والد اعجاز احمد کو گولی مار کر قتل کیا گیا تھا اور آج میرے بھائی کو رتیش یادو،منٹو عرف رما کانت یادو،جیتیندر یادو،انوج یادو نے میرا بھائی جو نہر پر واقع بازار میں تعمیری کام کروانے کے لیے سیمنٹ لینے گیا تھا وہاں پر ان بدمعاشوں نے تین گولی سر اور ایک گولی کڈنی میں مارا ہے، شاذیہ بانو نے مودی حکومت اور یوگی حکومت سے انصاف اور حفاظت کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 174 تک پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن جاری

اس موقع پر ایس پی دیہی ڈاکٹر شیلیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ سرائے خواجہ حلقہ کے موضع کیار کا رہنے والا محمد عبد اللہ ولد مرحوم اعجاز احمد شام 5 بجے کے پاس بازار میں کچھ سامان لینے کے لیے آیا تھا جہاں بائیک پر سوار تین بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا ۔پنچنامہ کی کاروائی کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لاش گھر بھیج دیا گیا ہے۔ بدمعاشوں کی شناخت ہو گئی ہے ۔ موقع پر پولیس موجود ہے۔ امن و امان قائم ہے۔ آگے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Jul 31, 2024, 5:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.