ETV Bharat / state

عید میلاد النبی پر شاہ اسلامک لائبریری میں عظیم الشان سیرت کانفرنس و محفل نعت کا انعقاد - Eid Milad ul Nabi 2024 - EID MILAD UL NABI 2024

مظفرنگر میں عید میلاد النبی کے جشن کے موقع پر شاہ اسلامک لائبریری میں عظیم الشان سیرت کانفرنس و محفل نعت نبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔

On Eid Milad-ul-Nabi, the Grand Sirat Conference and Mahfil Naat will be held at the Shah Islamic Library
عید میلاد النبی پر شاہ اسلامک لائبریری میں عظیم الشان سیرت کانفرنس و محفل نعت کا انعقاد (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 4:44 PM IST

مظفرنگر: صوبہ اترپردیش کے مظفرنگر شہر میں معروف علمی ادارہ شاہ اسلامک لائبریری میں عظیم الشان سیرت کانفرنس و محفل نعت نبیﷺ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت استاد شاعر جناب عبد الحق سحر مظفرنگری نے فرمائی۔ نظامت کے فرائض جناب ڈاکٹر طاہر قمر میرانپوری نے بحسن و خوبی انجام دیے۔

عید میلاد النبی پر شاہ اسلامک لائبریری میں عظیم الشان سیرت کانفرنس و محفل نعت کا انعقاد (Etv Bharat)

محفل نعت پاک میں ملک کے ممتاز شعرا کرام جناب ڈاکٹر تنویر گوہر چیف ایڈیٹر ماہنامہ تنویر ادب جناب پروفیسر عاشق الٰہی مہلکوی جناب ڈاکٹر دانش قریشی جناب عبد السلام نور نے بہترین نعتیہ کلام پڑھ کر دربار رسالت مابﷺ میں ہدیۂ عقیدت و محبت پیش کیا۔ جس کو سن کر سامعین نے پرجوش داد تحسین سے نوازا۔

On Eid Milad-ul-Nabi, the Grand Sirat Conference and Mahfil Naat will be held at the Shah Islamic Library
عید میلاد النبی پر شاہ اسلامک لائبریری میں عظیم الشان سیرت کانفرنس و محفل نعت کا انعقاد (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

گیا میں عید میلاد النبیﷺ اور عرس حضرت معزالدینؒ منایا گیا - Urs of Hazrat Moizuddin in Gaya

محفل کے کنوینر قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے سیرت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں گزشتہ پچیس سالوں سے لائبریری میں یہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔ جس کا مقصد سیرت نبوی ﷺ سے عوام خصوصاً نسل نو کو واقف کرانا ہے اور نبیٔ رحمت ﷺ کی ذات اقدس سے عقیدت ومحبت کے عنوان کو جلا بخشنا ہے اور آپ کے رحمت نواز انسانیت پرور پیغام کو عام کرنا ہے۔ اسلام کے اہم ترین واقعات اسی ماہ ربیع الاول میں وقوع پذیر ہوئے۔ پروگرام میں امام قاری شوکت علی، مولانا محمد میاں ندوی، نواب دلشاد الٰہی، اطہر قریشی پپو، محمد شمشاد قریشی، محبوب عالم، ایڈووکیٹ قاری محمد سلمان چرتھاول، محمد ساجد جیلانی اور محمد اخلد وغیرہ نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.