ETV Bharat / state

پوجا کھیڈکر کے والد کے خلاف سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کی شکایت درج - Now Puja Khedkars Father in trouble

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 9, 2024, 1:09 PM IST

تحصیلدار دیپک آکڑے نے 7 اگست کو بند گارڈن پولس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی تھی کہ پوجا کھیڈکر کے والد سرکاری کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، اب شکایت درج کرنے کے بعد انکے خلاف بھی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

یو پی ایس سی نے 31 جولائی کو پوجا کھیڈکر کی امیدواری کو منسوخ کر دیا۔
یو پی ایس سی نے 31 جولائی کو پوجا کھیڈکر کی امیدواری کو منسوخ کر دیا۔ (Etv Bharat)

پونے (مہاراشٹر): سابق آئی اے ایس پروبیشنر پوجا کھیڈکر کے والد دلیپ کھیڈکر پر سرکاری کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے کہ وہ سرکاری کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ ان کے خلاف بند گارڈن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔

پوجا کی والدہ منورما کو بھی حال ہی میں مبینہ طور پر مُلشی میں ایک کسان کی طرف پستول اٹھانے اور دھمکانے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

پوجا کھیڈکر پونے کلکٹریٹ میں ٹرینی آئی اے ایس آفیسر کے طور پر کام کر رہی تھی، دلیپ کھیڈکر نے کلکٹریٹ کے افسران پر پوجا کو کلکٹریٹ میں الگ کیبن دینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ اور اب شکایت ملنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایک طرف، انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس سے نااہل قرار دی گئی پوجا کھیڈکر نے اپنی امیدواری منسوخ کرنے کے سینٹرل پبلک سروس کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اور دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے تو دوسری طرف انکے والد دلیپ کھیڈکر کے خلاف پونے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پوجا کھیڈکر کی والدہ کو پہلے ہی ایک کسان پر روالور دکھانے پر حراست میں لیا جا چکا ہے۔

پوجا کھیڈکر کو پونے کے کلکٹریٹ بھیجا گیا: ذرائع کے مطابق، ٹریننگ کے دوران، کھیڈکر نے ایک علیحدہ کیبن کا مطالبہ کیا، اور غیر قانونی طور پر اپنی پرائیویٹ کار پر لال نیلے رنگ کی ایک بتی اور مہاراشٹر کی حکومت کی نیم پلیٹ لگا دی۔ جوکہ غیر قانونی ہے کیونکہ زیر تربیت افسران کو دفتری کام کے لیے عملہ اور علیحدہ چیمبر دونوں مہیا نہیں کیے جاتے۔

یو پی ایس سی نے کھیڈکر کو پہلے ہی مزید امتحانات دینے کے لیے نااہل قرار دے دیا اور 31 جولائی کو ان کی امیدواری بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔ ان پر یو پی ایس سی سول سروسز امتحان، 2022 کے لیے اپنی درخواست میں "غلط معلومات پیش کرنے" کا الزام تھا۔ اور انہوں نے غلط طریقے سے او بی سی اور معذوری کوٹہ کا فائدہ اٹھایا تھا جوکہ سراسر غلط ہے۔

جمعرات، 8 اگست کو، انہوں نے اپنے خلاف فوجداری مقدمے میں پیشگی ضمانت کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ سیشن کورٹ نے اس مقدمے پر پہلے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "پوری سازش کا پردہ فاش کرنے اور سازش میں ملوث دیگر افراد کی شمولیت کو ثابت کرنے کے لیے ملزم سے حراست میں پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.