ETV Bharat / state

این آر سی درخواست نمبر نئے آدھار کارڈ کےلئے لازمی، آسام کے وزیراعلیٰ کا اعلان - No NRC Number No Aadhaar

آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ آسام کے چار اضلاع میں آبادی سے زیادہ آدھار کارڈ رکھنے والے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جنہوں نے این آر سی کےلئے درخواست نہیں دی ہے اب ان کا آدھار کارڈ نہیں بنے گا، کیونکہ نئے آدھار کارڈ کےلئے این آر سی درخواست نمبر کو لازمی کردیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2024, 10:30 AM IST

گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسواس سرما نے اعلان کیا کہ ریاست میں آدھار کارڈ کے لیے نئے درخواست دہندگان کو لازمی طور پر اپنا این آر سی درخواست رسید نمبر اے این آر فراہم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بارپیتا، دھوبری موریگاؤں اور ناگاؤں میں آبادی شے زیادہ آدھار کارڈ ہولڈرز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’اس سلسلہ میں ایک تفصیلی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار تیار کیا جارہا ہے جسے یکم اکتوبر سے نافذ کردیا جائے گا۔

ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ آدھارکارڈ بنوانے کےلئے این آر سی کا درخواست دہندہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر آپ نے این آر سی کے لیے درخواست نہیں دی ہے تو آپ کو آسام میں آدھار کارڈ نہیں ملے گا۔ ہم ہر چیز کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے اور اس عمل کو سخت سے سخت بنائیں گے‘۔ انہوں نے تین مسلم اکثریتی اضلاع بارپیٹا، دھوبری اور موریگاؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ متوقع آبادی کے اعداد و شمار کے مقابلے میں جاری کیے گئے آدھار کارڈ کا فیصد بالترتیب 103 فیصد، 103 فیصد اور 101 فیصد ہے۔ ان اضلاع میں مشتبہ غیر ملکیوں کے آدھار کارڈ تک رسائی کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: آسام میں ڈیٹنشن سینٹرز میں قید مظلومین کو فوری رہا کیا جائے: جماعت اسلامی ہند - Release of 28 Assamese Muslims

انہوں نے یقین دلایا کہ ہم ریاست میں غیرقانونی امیگریشن کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے لیے کوششوں کو بھی تیز کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.