ETV Bharat / state

ہورڈنگ کیس میں ریلوے پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں - Hoarding Collapse Case

ممبئی کے گھاٹ کوپر میں ہورڈنگ معاملے میں ریلوے پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آر ٹی آئی کارکن انیل گلگلی نے دلیل دی ہے کہ کارروائی سے متعلق معلومات میونسپل کارپوریشن کے ریکارڈ میں دستیاب ہی نہیں ہے جب کہ ریلوے پولیس نے بھی جانکاری دینے سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔

ورڈنگ کیس میں ریلوے پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی
ورڈنگ کیس میں ریلوے پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 6:46 PM IST

ممبئی :آر ٹی آئی کارکن انل گلگلی نے ریلوے پولیس اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو درخواست دے کر گھاٹ کوپر ہورڈنگ معاملے میں متعلقہ افسران کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں جانکاری مانگی تھی۔

انیل گلگلی کو بتایا گیا کہ اس دفتر میں دستیاب ریکارڈ کے مطابق اس دفتر کے ریکارڈ پر اس سلسلے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ ریلوے پولیس کے پولیس انسپکٹر ستیش چنچکر نے انیل گلگلی کو بتایا کہ جو معلومات مانگی گئی ہے اُسکے بارے میں کوئی جانکاری دستیاب نہیں ہے۔

ورڈنگ کیس میں ریلوے پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی (etv bharat)

انیل گلگلی کے مطابق گھاٹ کوپر ایسٹ ہورڈنگ کیس میں 17 بے قصور لوگوں کی جانیں گئیں۔ ریلوے پولیس اور متعلقہ میونسپل کارپوریشن کو اس معاملے میں کارروائی کرنی چاہیے تھی۔ کارروائی تو چھوڑئیے ان افسران کو شوکاز نوٹس تک جاری نہیں کیا گیا انیل گلگلی کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر حکومت کو اس سلسلے میں سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی ہورڈنگ حادثہ کیس: قصوروار کمپنی نے آئی پی ایس قیصر خالد کی بیوی کی کمپنی کو لاکھوں روپے ٹرانسفر کیے تھے
وہیں دوسری طرف اس وقت کے ریلوے کمشنر قیصر خالد کے قریبی کے کھاتے میں ہورڈنگ کمپنی سے ساڑھے چھیالیس لاکھ روپیے لئے گئے ہیں ۔۔قیصر خالد کے اس قریبی کا نام ارشد خان ہے۔ارشد خان ممبئی کے گوونڈی علاقے میں رہتا ہی اور قیصر خالد کی زوجہ سمانا قیصر خالد کے ساتھ مھاپارا لکھنوی کمپنی میں جوائنٹ ڈائرکٹر ہے۔۔۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.