ETV Bharat / state

نرملا سیتارامن کے بجٹ سے نتیش کمارباغ باغ، اس بار بہار پر سوغات کی بوچھار - Budget 2024 - BUDGET 2024

نرملا سیتا رمن نے آج بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ سے بِہار میں بَہار آگئی ہے۔ بجٹ میں بہار کے لیے 26 ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد تجویز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی وے، ایئرپورٹ اور کالج کے اعلان کیا گیا ہے جس سے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کِھل اٹھے ہیں۔

بہار کے لئے سوغات
بہار کے لئے سوغات (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 2:06 PM IST

پٹنہ (بہار): مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ملک کا مرکزی بجٹ 2024-25 پیش کیا۔ اس بجٹ میں بہار کو کئی ایک سوغات ملی ہیں جس کی وجہ سے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بہت شادمان نظر آرہے ہیں۔ بہار کے وزیر اعلیٰ کے علاوہ مقامی لوگوں کا ملا جلا ردعمل بھی دیکھنے کو ملا ہے۔

بہار کو خصوصی پیکیج کی توقع تھی:

اس بار بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ ملنے کی کافی امیدیں تھیں۔ خود سی ایم نتیش کمار نے کئی بار اس مسئلہ کو اٹھایا تھا، پی ایم مودی کی ایک پرانی تقریر اس بار بہار میں بہت یاد آرہی ہے۔ جس کی وجہ سے خصوصی پیکج کی توقعات مزید بڑھ گئی تھیں لیکن مرکزی حکومت نے ایک بار پھر اس برسوں پرانے مطالبے کو ٹھکرا دیا ہے۔ البتہ حکو مت نے بہار کو دیگر سوغات ضرور دی ہیں۔

پی ایم نریندر مودی نے کیا کہا تھا؟:

سال 2015 میں، پی ایم نریندر مودی کئی اسکیموں کا افتتاح کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے آرا کی سرزمین پر آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے بہار کو 1 لاکھ 25 ہزار کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ میں یہاں اپنا وعدہ پورا کرنے آیا ہوں۔ اس اعلان کے بعد بہار کے لوگ کافی پرامید تھے اور وہ لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ بہار کو اسپیشل پیکیج ملیں گے۔

بکسر- بھاگلپور ایکسپریس وے کو منظوری دی گئی:

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اس سے بکسر میں گنگا ندی پر ایک اضافی دو لین پل بنانے میں کافی مدد ملے گی۔ بہار میں 21 ہزار 400 کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ اس میں پیرپینتی میں 2400 میگاواٹ کا نیا پلانٹ لگانا بھی شامل ہے۔

بہار کو 4 نئے ایکسپریس وے کا تحفہ:

بہار کو خصوصی درجے کا تحفہ تو نہیں ملا، لیکن بہار میں 4 نئے ایکسپریس وے بنائے جائیں گے۔ پٹنہ۔پورنیہ ایکسپریس وے، بکسر۔بھاگلپور ایکسپریس وے اور ویشالی۔بودھگیا ایکسپریس وے وغیرہ۔ ایسے میں اچھی سڑکیں ملنے کی امید ہے۔ پہلی بار 4 ایکسپریس ویز کی تعمیر کی خبر سے کچھ نہ کچھ لوگوں کو راحت ضرور ملی ہے۔

پاور پروجیکٹ شروع ہوں گے:

اس سے پٹنہ ۔ پورنیا ایکسپریس وے، بکسر ۔ بھاگلپور ایکسپریس وے کی ترقی ہوگی۔ بودھ گیا، راجگیر، ویشالی اور دربھنگہ رابطہ سڑک پروجیکٹ بھی تیار کی جائیں گی۔ بہار کے بھاگلپور کے پیر پینٹی میں 21,400 کروڑ روپے کی لاگت سے 2400 میگاواٹ کا ایک نیا پاور پلانٹ لگایا جائے گا۔ اس سے بہار کے لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔

ہوائی اڈے، میڈیکل کالجوں کا تحفہ:

بہار کو خصوصی پیکیج تو نہیں ملا البتہ اس کے علاوہ کافی کچھ ملا ہے جس کی وجہ سے بہار کے لوگ مطمئن ہیں۔ نرملا سیتا رمن نے اعلان کیا کہ بہار میں نئے ہوائی اڈے، میڈیکل کالج اور کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔ سرمائے کی سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے اضافی مختص کی جائے گی۔

20,000 کروڑ روپے خرچ ہوں گے:

کول انڈیا کی مدد سے بھاگلپور کے پیر پینٹی میں 2400 میگاواٹ کا تھرمل پاور اسٹیشن بنایا جائے گا۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً 20000 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اس سلسلے میں بہار اسٹیٹ پاور ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر سنجیو ہنس نے وزارت کوئلہ کو خط لکھ کر پروجیکٹ کو منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.