ETV Bharat / state

این آئی اے نے اورنگ آباد سے ایک شخص کو گرفتار کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 3:53 PM IST

NIA arrested one Person in Aurangabad: این آئی اے نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی اورنگ آباد ماڈیول کی سازش کو بے نقاب کیا ہے۔ متعدد مقامات پر چھاپوں کے بعد، اورنگ آباد سائبر پولیس تھانے میں معاملہ درج کر کے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا گیا، اور آج اس ملزم کو ممبئی کی این آئی اے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

NIA arrested one Person in Aurangabad
NIA arrested one Person in Aurangabad

اورنگ آباد: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے مہاراشٹر کے اور آباد شہر سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے الزام میں ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کی، این آئی اے نے یہ کارروائی جمعرات کے روز انجام دی، بتایا جاتا ہے کہ کارروائی کے دوران اورنگ آباد شہر کے نو مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے گئے، این آئی اے کے مطابق کارروائی میں اورنگ آباد شہر کے مضافاتی علاقے ہرسول میں واقع بیری باغ سے مشتبہ ملزم محمد ذوہیب خان کو گرفتار کیا گیا، این آئی اے کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزم محمد ذوہیب کے خلاف این آئی اے کی ممبئی برانچ سے ان پٹس کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، این آئی اے کا دعویٰ ہے کہ دوران جانچ ملزم کے مکان سے متعدد الیکٹرانک گیجٹس، مشتبہ اور مجرمانہ سرگرمیوں سے متعلق دستاویزات بر آمد کیے گئے، بتایا جاتا ہے کہ مشتبہ ملزم گرافکس ڈیزائنر ہے اور کمپیوٹر سے متعلق انسٹی ٹیوٹ چلاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد میں این آئی اے کے چھاپے

این آئی اے حکام نے بتایا ملزم اور اس کے ساتھیوں نے آئی ایس آئی ایس کے خلیفہ کی بیعت کی تھی اور ملک کی اہم تنصیبات اور اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی، این آئی اے حکام کا دعویٰ ہے کہ مشتبہ ملزم اور اس کے ساتھی شدت پسند نوجوانوں کو جسمانی طور پر اور سوشل میڈیا پر بھرتی کرنے میں بھی ملوث تھے، تاکہ آئی ایس آئی ایس میں شامل ہو سکیں اور اس کے متشدد نظریہ کو فروغ دیں۔ NIA کی تحقیقات کے مطابق، ملزمان اور دیگر مشتبہ افراد عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کی مبینہ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے غیر ملکی ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں تھے۔ انسداد دہشت گردی ایجنسی اس معاملہ میں مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔ گرفتار کیے گئے شخص کو آج ممبئی کی این آئی اے کورٹ میں پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.