ETV Bharat / state

آندھرا میں سڑک حادثہ: نو بیاہتا جوڑا سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک - undefined

Road accident in AP ریاست آندھرا پردیش کے نندیال ضلع کے ایک علاقے میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوبیاہتا جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

road accident in Andhra Pradesh
road accident in Andhra Pradesh
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 2:09 PM IST

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے نندیال میں شادی کے ایک ہفتہ کے بعد تروملا میں درشن سے واپسی کے دوران پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد بشمول نوبیاہتا جوڑا ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ حادثہ آندھراپردیش کے نندیال ضلع کے نلہ گٹلا کے قریب قومی شاہراہ پر گذشتہ روز رات میں تقریبا 5 بجے اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں اور کار کو شدید نقصان پہنچا۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ کاویا اور بالاکرن کی شادی ایک ہفتہ پہلے ہوئی تھی۔ حادثے میں ہلاک شدہ افراد میں بالاکرن کی ماں لکشمی اور باپ رویندر کے علاوہ چھوٹا بھائی اُدے بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان تروملا مندر میں 'درشن' کرنے کے بعد تروپتی سے گھر لوٹ رہا تھا۔ یہ خاندان سکندرآباد کے مغربی وینکٹا پور کا رہنے والا تھا۔ بالاکرن نے 29 فروری کو کاویہ کے ساتھ شادی کی تھی اور 3 مارچ کو شہر کے شمیر پیٹ میں استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.