مظفّر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفّر نگر میں ان دنوں ہیلی کاپٹر نما کار سرخیوں میں ہے ۔محمد دلشاد نام کے ایک میکانیک نے پرانی ویگنار کار کو موڈیفائی کر کے اسکا ہیلی کاپٹر میں تبدیل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے ۔یہ ہیلی کاپٹر نوما یہ کار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سڑک پر دوڑے گی ۔اس ہیلی کاپٹر کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیر امڈ رہی ہے۔
غور طلب ہے کہ اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے سرکلر روڈ پر واقع نیشنل موٹرز کے نام سے کار ڈینٹنگ پینٹنگ کی ورک شاپ ہے۔اس کے مالک دلشاد خان ہیں دلشاد خان ائے دن کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ اس بار انہوں نے پرانی ویگنار کار کو موڈیفائی کر کے اس کا ہیلیکاپٹر بنا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے پرانی ویگنار کار کو موڈیفائی کر کے ہیلی کاپٹر تیار کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ کچھ نیا تیار کرو۔ اس ہیلی کاپٹر نما کار کو تیار کرنے میں چار سے پانچ مہینے کا وقت لگا۔ ہمارے ساتھ پانچ سے ساتھ ورکرز نے محنت کر اس کام کو انجام دیا۔ اس کو تیار کرنے میں تقریبا پانچ سے سات لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اس کام کو کرنے کے لیے بجنور ضلع سے افر ائی تھی اور ان کی کافی خوشامد درامد کے بعد ہم نے اس کام کو انجام تک پہنچایا۔ ہر کسی کی ایک خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی میں بارات ہیلی کاپٹر میں جائے یہ خواہش دولت مند لوگوں کی تو پوری ہو جاتی ہے پر غریبوں کی نہیں ہو پاتی۔ اسی وجہ سے ہم نے کڑی محنت کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر نما کار تیار کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:گیا میں انڈے کے چھلکوں کا پاوڈر بناکر کیلشیم بڑھانے کےلئے ہورہا ہے استعمال
دلشاد کے مطابق اس سے کہیں نہ کہیں غریب آدمی کا ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے کا خواب پورا ہو سکے۔ ہیلی کاپٹر نما یہ کار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سڑک پر دوڑےگی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی اس ہیلی کاپٹر نما کار کو چلانے کی این او سی مل گئی ہے۔