ETV Bharat / state

مسلمان بی جے پی کے تفرقہ انگیز حربوں کا شکار نہیں ہوں گے: مولانا سجاد نعمانی - Lok Sabha Election 2024

Maulana Sajjad Nomani on LS Elections: مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ مسلمان بی جے پی کے تفرقہ انگیز حربوں کا شکار نہیں ہوں گے اور جمہوریت نواز سیاسی جماعتوں کی جیت کو یقینی بنائیں گے۔ اس کے لیے مسلمانوں کو سیاسی طور پر بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔

مولانا سجاد نعمانی
مولانا سجاد نعمانی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 6:34 PM IST

Updated : Apr 25, 2024, 8:37 PM IST

مسلمان بی جے پی کے تفرقہ انگیز حربوں کا شکار نہیں ہوں گے:مولانا سجاد نعمانی

بنگلورو: 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پسماندہ سنیہ سمواد چلایا جارہا ہے تاکہ مسلمانوں کو بی جے پی کے قریب کرکے ان کے ووٹ حاصل کیے جائیں۔ سنیہ سمواد کے متعلق آر ایس ایس کے رہنما مزمل احمد بابو نے کہا کہ وہ مسلمانوں تک رسائی حاصل کر کے مودی حکومت کے کارناموں کے متعلق آگاہ کر رہے ہیں تاکہ ان انتخابات میں مسلمان بی جے پی کو ووٹ دیں۔

مزمل احمد بابو نے بتایا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی سے جڑی کئی تنظیمیں جیسے صوفی اسلامک بورڈ، آل انڈیا صوفی بورڈ، و انڈین مائنارٹیز فاؤنڈیشن کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ مسلمانوں کو بی جے پی کے قریب کیا جائے. یاد رہے کہ یہ وہی اسلامک بورڈس ہیں جو مودی حکومت کے یونیفارم سول کوڈ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں صوفی اسلامک بورڈ کی جانب سے مبینہ طور پر اتحاد و اتفاق کے نام پر مختلف دینی مسلک جیسے سنی بریلوی، شیعہ، اہل حدیث و تبلیغی جماعتوں کو گمراہ قرار دے کر آپس میں تفرقہ ڈالنے و نفرت پھیلانے کی سازشی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی کے مسلم مخالف بیانات وزیر اعظم کے عہدے کی توہین ہے: یونائٹیڈ مسلم فورم - Modi Anti Muslim Remarks

پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کے سنیہ سمواد و اس سے جڑی اسلامک بورڈ جیسی تنظیموں کی جانب سے مبینہ طور پر کی جارہی نفرت انگریزی کے متعلق معروف عالم دین مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ اب مسلمان فرقہ پرستوں کے فریب میں نہیں آئیں گے، اس کا ثبوت کرناٹک و تلنگانہ کے مسلمانوں نے گزشتہ اسملی الیکشنز میں دے دیا ہے اور اب ملک بھر کے مسلمان اس عقلمندی کا مظاہرہ کریں گے۔

Last Updated : Apr 25, 2024, 8:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.