ETV Bharat / state

انڈین مسلم لیگ کا گجرات کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان - Muslim Youth League Meeting

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 2:21 PM IST

Updated : Aug 12, 2024, 4:48 PM IST

احمدآباد میں انڈین مسلم لیگ نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی گجرات میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لے گی۔ اس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

انڈین مسلم لیگ گجرات اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی
انڈین مسلم لیگ گجرات اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی (etv bharat)

احمدآباد: انڈین مسلم لیگ گجرات میں بھی اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایسے میں انڈین مسلم لیگ کی شاخ مسلم یوتھ لیگ کی جانب سے احمد اباد کے سرکٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں انڈین مسلم لیگ کے ذمہ داران نے گجرات اسمبلی انتخابات اور ممبرسازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ایڈوکیٹ ہاشم قریشی نے اس تعلق سے کہا کہ انڈین مسلم لیگ قومی سطح پر کام کر رہی ہے۔ 1948 سے ہندوستان میں کام کر رہی ہے۔ یہاں پر گجرات میں بھی ہماری سیاسی جماعت انڈین مسلم لیگ سرگرم ہے اور اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ عوام میں انڈین مسلم لیگ کے تئیں سیاسی بیداری کی کمی ہے۔ مسلم لیگ تمام مذاہب کے لوگوں کی پارٹی ہے۔

مسلم یوتھ لیگ گجرات کے صدر جنیدالدین شیخ نے اس موقعے پر کہا کہ مسلم لیگ کوئی نئی پارٹی نہیں ہے۔ 1995 سے مسلم لیگ گجرات میں تھی اور ہمیشہ ہے۔ یہ نیشنل پارٹی لیول پر کام کر رہی ہے گجرات کی نئی نسل کے لئے یہ پارٹی نئی ہو سکتی ہے۔ گجرات میں مسلم لیگ آئین کے مطابق کام کر رہی ہے۔ گجرات کے حالات گجرات کے عام لوگوں اور اقلیتی ایشوز پر ہم بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مذہبی مقامات کو نوٹس معاملے پر سابق رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ سے خصوصی گفتگو

انڈین مسلم لیگ مہاراشٹر ہیومن ونگ کی صدر نور بانو غوث نے کہا کہ گجرات میں فی الوقت دو پارٹیاں لیڈ کر رہی ہیں۔ ہمیں اس سے کوئی دشواری نہیں ہے لیکن ہم ضرورت مند لوگوں کی آواز بننے کے لیے آئے ہیں۔

Last Updated : Aug 12, 2024, 4:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.