ETV Bharat / state

بنگلور میں مسلم پرسنل لا بورڈ ااجلاس، وقف ترمیمی بل کے خلاف حکمت عملی پر غور - Strategy Against Waqf Bill - STRATEGY AGAINST WAQF BILL

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ وفد کے دورہ کے موقع پر کرناٹک کے بنگلور میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں علمائے کرام، اسکالرز، دانشوروں اور اہم سیاستدانوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں وقف ترمیمی بل کے خلاف حکمت عملی تیار کی گئی۔

بنگلور میں مسلم پرسنل لا بورڈ ااجلاس، وقف ترمیمی بل کے خلاف حکمت عملی پر غور
بنگلور میں مسلم پرسنل لا بورڈ ااجلاس، وقف ترمیمی بل کے خلاف حکمت عملی پر غور (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2024, 12:30 PM IST

بنگلور: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا وفد بنگلور کے دورے پر ہے اور اسی ضمن میں شہر کے دارالعلوم سبیل الرشاد عربی کالج میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں دانشوران اور علماء کرام کے علاوہ اہم سیاستدان سابق ڈپٹی چیرمین راجیہ سبھا ڈاکٹر کے رحمان خان اور کرناٹک وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل سیکریٹری نصیر احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں این ڈی اے حکومت کی جانب سے لائے گئے وقف ترمیمی بل پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا.

بنگلور میں مسلم پرسنل لا بورڈ ااجلاس، وقف ترمیمی بل کے خلاف حکمت عملی پر غور (ETV Bharat)

اس اجلاس میں آل انڈیا ملی کونسل، جماعت اسلامی ہند و جمعیت العلما ہند کرناٹک و دیر مقامی سماجی تنظیموں کے ذمہداران نے بھی شرکت کی اور تجاویز پیش کئے. یہاں پر یہ بھی تجویز پیش کی گئی کہ اس مہم میں خواتین کو بھی مدعو کیا جائے، تاکہ غیردستوری بل کے خلاف مناسب انداز میں احتجاج کیا جاسکے۔ اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ مودی حکومت کا وقف بل ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ اس کے ذریعہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کی جائدادوں کو چھیننا چاہتی ہے، لہذا آل انڈیا مسلم پرسنل لاو بورڈ و دیگر سماجی و ملی ادارے اور برادران وطن کی جانب سے متحدہ طور پر جدوجہد کی جائیگی اور وقف ترمیمی بل کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک وقف بورڈ نے ترمیمی بل کو مسترد کر دیا کہا، اس سے کمیونٹی کے مفادات ہوتے ہیں مجروح - Waqf Amendment Bill

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہاکہ مودی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا وقف ترمیمی بل خطرناک ہے، جس سے مسلمانوں کی مساجد، درگاہیں، عیدگاہیں اور قبرستان بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے بل کو غیر دستوری قرار دیا۔ ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سدرامیا کے پولیٹکل سیکریٹری نصیر احمد نے کہا کہ سدرامیہ کی کانگریس حکومت نے وقف بل کو مسترد کرنے کا اعلان کردیا ہے، تاہم عوامی تعاون سے مودی حکومت کے وقف بل کو خارج کردیا جائیگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.