اورنگ آباد: جالنہ شہر میں امتحان دینے گئیں طالبات کے برقعہ کو لے کر اسکول کے اسٹاف نے امتحان گاہ سے باہر کرنے کی دھمکیاں دیں، مہاراشٹر بھر کے اضلاع میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات جاری ہیں۔ امتحان میں مقررہ نگراں نے برقعہ والی طالبات کو ہراساں کیا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ جب تک وہ برقعہ نہیں نکالیں گی، انہیں پرچہ دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اور انہیں برقعہ اتارے بغیر پرچہ دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ طالبہ صوفیہ شیخ نے جب اپنا برقعہ اتارنے سے انکار کیا، تو اُن کا برقعہ غلط طریقہ سے اتار کر چیک کیا گیا اور دھمکی دی گئی کہ وہ آئندہ دیے جانے والے امتحان میں پرچہ میں نہیں بیٹھیں گی۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا جالنہ کے کارکن سے ملاقات کر کے اس معاملہ کی تفصیلات دی، جس پر ایس ڈی پی آئی وفد نے پرنسپل ایس بی اسکول کے مہاجن سے ملاقات کی اور انہیں پورا واقعہ بتایا۔ پرنسپل نے پوری بات سن کر یہ یقین دلایا کہ مستقبل میں ایسا واقعہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ ریاست مہاراشٹر کے جالنہ شہر میں واقع سرسوتی بھون ہائی اسکول قدیم جالنہ میں طالبات امتحان دینے گئیں۔ وہاں طالبات کے برقعہ کو لیکر اسکول کے اسٹاف نے امتحان گاہ سے باہر کرنے کی دھمکیاں دیں۔ صوفیہ شیخ ذوالفقار، جو کہ متسیو داری کالج میں 12ویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں، 12 ویں امتحان کے لیے جب ایس بی اسکول میں امتحان دینے گئی تو انہیں نگرانی پر مقرر ذمہ داروں نے ہراساں کیا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ جب تک وہ برقعہ نہیں نکالیں گی، اسے پرچہ دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوفیہ شیخ کے مطابق تمام مسلم طالبات کو دھمکی دی گئی کہ انہیں برقعہ اتارے بغیر پرچہ دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
طالبہ صوفیہ شیخ نے جب اپنا برقعہ اتارنے سے انکار کیا تو اس کا برقعہ غلط طریقے سے اتار کر چیک کیا گیا اور دھمکی دی گئی کہ وہ اگلے پرچہ میں نہیں بیٹھیں گی۔ اس دھمکی کی وجہ سے طالبہ ذہنی طور پر پریشان تھی اور پرچہ مکمل ہونے تک لڑکی کو بے چینی محسوس ہوئی۔ اس لیے اس نے 15 نمبروں کا جواب غلط لکھا، اور وہ 20 نمبروں کا سوال بھی حل نہ کر سکی۔ امتحان کے بعد طالبہ نے برقعہ کو لیکر کی جانے والی ہراسانی کا ذکر اپنے والدین سے کیا۔ ان کے والد نے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا جالنہ کے کارکن سے ملاقات کر کے اس معاملہ کی تفصیلات دی، جس پر ایس ڈی پی آئی وفد نے پرنسپل ایس بی اسکول کے مہاجن صاحب سے ملاقات کی اور انہیں پورا واقعہ بتایا۔ پرنسپل نے پوری بات سن کر یہ یقین دلایا کہ مستقبل میں ایسا واقع نہیں ہوگا۔ اس واقعے پر لڑکی کے والد نے پوری بات سنائی۔ ایس ڈی پی آئی کے ضلع سکریٹری شیخ سمیر، ضلع کمیٹی کے رکن سید کلیم، ایڈووکیٹ ذوالفقار ڈی کے مستقیم، جاوید بگوان اور دیگر کارکنان موجود تھے۔