ETV Bharat / state

مسجد کے امام کا قتل: قاتلوں کا سراغ لگانے میں پولیس ناکام، مسلمانوں میں غم و غصہ - Imam Murder In Ajmer

Imam Murder in Ajmer: اجمیر شریف میں مسجد کے امام کا قتل معاملہ دو دن گزر جانے کے باوجود قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے۔ قتل معاملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری نہ ہونے پر مقامی باشندوں میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

مسجد کے امام کا قتل :قاتلوں کا سراغ لگانے میں پولیس ناکام،مسلمانوں میں غم و غصہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 4:28 PM IST

مسجد کے امام کا قتل :قاتلوں کا سراغ لگانے میں پولیس ناکام،مسلمانوں میں غم و غصہ

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں مسجد کے امام کے قتل معاملے کے دو دن گزر جانے کے باوجود اب تک اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ امام کے قاتلوں کی گرفتاری نہیں ہونے پر مقامی باشندوں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

رام گنج پولیس اسٹیشن پر مسلمانوں نے تھانے گھراؤ کیا اور قاتلوں کی گرفتار کر کے مرحوم کو جلد انصاف کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اجمیر کے کنچن نگر علاقہ میں واقعی مسجد محمدی کے امام مولوی محمد ماہر کو گذشتہ ہفتہ کی شب تین نامعلوم شرپسندوں نے قتل کر دیا تھا۔ اس واردات کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

جائے واردات پر پولیس نے پہنچ کر تفتیش شروع کی، لیکن دو دن گزر جانے کے باوجود بھی پولیس کے ہاتھ خالی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ علاقہ کے لوگوں میں غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ اجمیر کے مسلم سماج کے لوگوں نے رام گنج پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری کو لے کر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

اجمیر پولیس نے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کی بات کہی ہے تو وہیں مسجد کمیٹی کے متولی اور مسلم جماعت کی طرف سے بنائی گئی 11 ممبران کمیٹی نے واضح کر دیا ہے کہ قاتلوں کی جلد گرفتاری نہیں ہونے پر کوئی اہم فیصلہ کیا جائے گا۔ فی الحال مسلم سماج کی طرف سے حکومت سے مرحوم امام صاحب کے گھر والوں کو دو کروڑ مدد کے طور پر دیے جانے اور قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر میں مسجد میں گھس کر شر پسندوں نے امام کا قتل کر دیا

مسجد کے امام کے قتل کے معاملے میں پولیس اپنی تفتیش میں مصروف ہے اور جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مسجد کے آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے کھنگال لیے ہے لیکن اس میں بھی کچھ خاص تصویر سامنے نہیں آ سکی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمین کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.