ETV Bharat / state

دھارواڑ میں بین الریاستی مشاعرے کا انعقاد - Mushaira DHARWAD - MUSHAIRA DHARWAD

دھارواڑ میں انجمن ترقی ہند اور انجمن اسلام کے اشتراک سے بین االرریاستی مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا۔مشاعرے میں ریاست کرناٹک کے مشہور و معروف شعرا کرام نے شرکت کی۔

دھارواڈ میں بین الریاستی مشاعرے کا انعقاد
دھارواڈ میں بین الریاستی مشاعرے کا انعقاد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 12:43 PM IST

دھارواڑ: ریاست کرناٹک کے دھارواڑ میں واقع انجمن اسلام ہال میں انجمن ترقی اردو ہند اور انجمن اسلام کے اشتراک سے عظیم الشان بین الریاستی مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ سیکریٹری انجمن اسلام نے کی۔

دھارواڑ میں بین الریاستی مشاعرے کا انعقاد (etv bharat)

اس عظیم الشان بین الریاستی مشاعرے میں مجاور مالیگانوی۔ مالیگاؤں مہاراشٹر ، ڈاکٹر محمد یاسین راہی بلگام ، شاعر السلام خالد روشن خان زادے ، ریاض سحر شہنور ، ثاقب جنیدی کوڈچی ،احمد بادشاہ ساغر بلگام ,عبدالرشید شاد دھارواڑ , ثنا اللہ اشرفی دھاروڈ , خواتین شعراء ڈاکٹر نسیم مہک ہبلی , ڈاکٹر مہر افروز دھارواڑ نے کلام سنایا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مشاعرہ ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ سکریٹری انجمن اسلام نے کہا کہ مشاعرے ہماری تہذیب کا حصہ ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ اس مشاعرے میں مشہور و معروف شعراء کرام جو سنجیدہ شاعری نعتیہ شاعری اور مزاحیہ کلام میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں ایسے شعراء کرام نے دور دراز سے آ کر اس مشاعرے کو کامیاب بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی مشاعرہ میں ہلال بدایونی کے شعری مجموعہ گفتگو چاند سے کا اجراء

اس کامیاب مشاعرہ کی نظامت شریف احمد شریف رکن اردو اکادمی بنگلور نے کی۔ صدر و اراکین انجمن ترقی اردو ہند ( شاخ دھارواڑ ) نے تمام شعراء اکرام کا استقبال کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.