اجمیر:ریاست راجستھان کے سرواڑ قصبہ میں حضرت خواجہ فخر الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے 790ویں عرس کا انعقاد کیا گیا۔ممبئی کے شیخ خاندان حضرت خواجہ فخر الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے 790ویں سالا نہ عرس مبارک کے موقع پر جھنڈا پیش کرنے م اجمیر شریف پہنچا
پیر طریقت عبدالمنان شیخ کے مطابق سروار درگاہ کے 101 فیٹ اونچا خواجہ غریب نواز بلند دروازہ پر ہر سال کی طرح رواں برس بھی عرس کی پرچم کشائی ہوگی۔
اس موقع پر مبئی سے شیخ خاندان کے ساتھ عقیدت مندوں کا وفد بھی آیا ہے۔وفد میں شامل تمام اراکین نے سب سے پہلے اجمیر شریف درگاہ میں صوفیانہ قوالیوں کے ساتھ عقیدت کی چادر پیش کی۔ اس کے بعد 63 کلومیٹر دور سرواڑ درگاہ کے لیے روانہ ہوئے جہاں عصر و مغرب کے درمیان سونے کے سنہری الفاظ میں کلمہ لکھا عرس کا جھنڈا بلند دروازہ پر پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اجمیرمیں عازمین حج کے لئے طبی کیمپ کا انعقاد
پیر طریقت عبدالمنان شیخ نے مزید کہاکہ سرواڑ قصبہ میں حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے بڑے صاحبزادے حضرت خواجہ فغر الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کا مزار اقدس ہے, جہاں یکم شعبان سے نو شعبان تک ان کا عرس مبارک منعقد کیا جاتا ہے۔