ETV Bharat / state

ممبئی پولیس کی خفیہ رپورٹ میں ایم ایم آر کی جگہ پر لینڈ مافیاؤں کے قابض ہونے کا سنسنی خیز انکشاف - Mumbai Police On Land Mafias - MUMBAI POLICE ON LAND MAFIAS

ممبئی پولیس کی خفیہ رپورٹ میں ایم ایم آر کی جگہ پر لینڈ مافیاؤں کے قابض ہونے کا سنسنی خیز انکشاف کیا گیا۔اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ممبئی میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

ایم ایم آر ڈے کی جگہ پر لینڈ مافياؤں کا قبضہ ۔ممبئی پولیس کی خفیہ رپورٹ
ایم ایم آر ڈے کی جگہ پر لینڈ مافياؤں کا قبضہ ۔ممبئی پولیس کی خفیہ رپورٹ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 4:55 PM IST

Updated : Aug 3, 2024, 11:44 AM IST

ممبئی: ممبئی پولیس کی اسپیشل برانچ نے وڈالا علاقے کے سنگم نگر میں 13 ایسے لینڈ مافیا کی رپورٹ جمع کی ہے جس میں ایم ایم آر ڈی اے کی جگہ پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ جمانے، جگہ کو قبضہ کر کے اُسے فروخت کرنے کا گورکھ دھندھے کا سنسنی خیز کا انکشاف کیا ہے۔

ایم ایم آر ڈے کی جگہ پر لینڈ مافياؤں کا قبضہ ۔ممبئی پولیس کی خفیہ رپورٹ (etv bharat)

اس طرح سے ایم ایم آر ڈے اے کی کروڑوں کی جگہوں پر لینڈ مافیاؤں کا قبضہ ہے۔اسپیشل برانچ کی اس رپورٹ کی کاپی ای ٹی وی بھارت کے پاس موجود ہے جن 13 لوگوں کے نام اس رپورٹ میں درج ہے۔ اُن کے بارے میں لکھا ہوا ہے کہ یہ سارے لوگ ایم ایم آر ڈی اے جگہوں کو بڑی ہی دلیری سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

اب یہ جگہیں کیسے قبضہ کی جاتی ہیں، کیسے ان جگہوں پر کنسٹرکشن کا کام کیا جاتا ہے۔ یہ حقیقت بھی بڑی دلچسپ ہے۔ای ٹی وی بھارت کے پاس ان جگہوں کی ایسی ویڈیو موجود ہے جہاں محض 24 گھنٹوں میں جگہ پر نہ صرف غیر قانونی قبضہ کیا جاتا ہے بلکہ اس پر غیر قانونی گھر بنا کر اسے فروخت کر دیتے ہیں۔

آپ کے موبائل اور ٹی وی اسکرین پر اس ویڈیو کو دیکھیں۔زمین سے تین منزلہ عمارت کیسے دیکھتے دیکھتے کھڑی کر دی گئی۔دوسری طرف کیسے ایم ایم آر ڈی اے کی یہ جگہ جہاں پترے لگائے گئے ہیں تاکہ کوئی اس پر قابض نہ ہوسکے تو یہاں یہ لینڈ مافیا بڑے ہی آسانی سے نه صرف قابض ہو رہے ہیں بلکہ اسے غیر قانونی طریقے سے داخل ہوکر گھر بنا کر فروخت بھی کے رہے ہیں۔

اس سلسلے میں شیوسینا ادھو ٹھاکر گروپ کے رہنما آدیتیہ ٹھاکرے نے کیا کہ اُسے سنتے ہیں کہ وہاں کچھ چل رہا ہے۔اس کے پیچھے کون سب کو پتہ ہے۔
غور طلب ہے کہ اس علاقے میں ہوئے ہی غیر قانونی تعمیرات کو۔لیکر لینڈ مافیا اور ایم ایم آر ڈی اے، مقامی پولیس اور دوسرے کئی سرکاری افسران کی ملی بھگت کی وجہ سے وہ سارے محکمہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری، عام زندگی متاثر

اس کے سبب لینڈ مافیاؤں کے ارادے مضبوط ہو رہے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ وہ بےخوف ہوکر سرکاری زمینوں کی سودے بازی کرتے ہیں۔ کیونکہ محکمہ جانب سے اُن کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ایم ایم آر ڈے اے کمشنر سنجے مکھرجی سے اس بارے میں بات کرنی چاہی لیکن اُنہوں میں کوئی جواب نہیں دیا۔

Last Updated : Aug 3, 2024, 11:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.