ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات کے پش نظر ممبئی میں بیداری مہم کا انعقاد - Lok Sabha Election 2024

Mumbai Islam Gymkhana Voter Awareness: ممبئی میں اسلام جمخانہ میں لوک سبھا انتخابات کے پش نظر لوگوں میں حق رائے دہی کے استعمال کے حوالے سے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابرانی نے کہا کہ رواں لوک سبھا انتخابات میں لوگوں بالخصوص مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے پش نظر ممبئی میں بیداری مہم کا انعقاد
لوک سبھا انتخابات کے پش نظر ممبئی میں بیداری مہم کا انعقاد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 7:57 PM IST

لوک سبھا انتخابات کے پش نظر ممبئی میں بیداری مہم کا انعقاد (etv bharat)

ممبئی: ممبئی اسلام جمخانہ میں منعقدہ بیداری پروگرام میں بڑے پیمانے پر خواتین کی بھی موجودگی رہی۔اس موقع پر مقررین نے لوگوں سے 20 مئی کی صبح صبح پولنگ بوتھوں پر پہنچ کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ ہر گھر کی خواتین کی یہ ذمےداری ہوگی وہ اپنے اپنے گھروں سے ووٹ دینے والوں کو پولنگ بوتھ تک بھیجیں۔جنوبی ممبئی کے امیدوار اروند ساونت نے کہا کہ۔۔بر سر اقتدار حکومت کے پاس بھی نہیں ہے۔۔یہی سبب ہے کہ ہندو مسلم کو سیاست تیز ہو رہی ہے۔۔حالانکہ اسکا کوئی اثر نہیں ہونے والا۔

غور طلب ہے کہ جنوبی ممبئی میں شیو سینا کے دو گروپ کے اُمیدواروں کا سیدھا مقابلہ ہے۔اودھو گروپ سے رکن پارلیمان اروند ساونت ہیں جبکہ شندے گروپ سے رکن اسمبلی یامنی یشونت جادھو ہیں۔یامنی یشونت جادھو جب اودھو ٹھاکرے کے ساتھ تھیں تب وہ آدتیہ ٹھاکرے کے نقش قدم پر چلتی تھیں۔یہ بات اُنہوں نے اس وقت کہی جب رکن اسمبلی کے انتخاب میں وارث پٹھان کو شکشت دی تھی۔

۔لیکن مرکزی ایجنسیوں انکم ٹیکس اور ای ڈی کی زد میں آنے کے بعد اُنہوں نے اودھو سینا سے علیحدگی اختیار کر کے شندے سینا یعنی بی جے پی کا دامن تھاما۔یامنی کے اس قدم کے بعد نہ صرف مسلمانوں میں بلکہ اصل شیو سینکوں بھی ناراضگی پی جا رہی ہے۔

ممبئی کے اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابرانی نے معاشرے کی بااثر شخصیات اسلامک اسکالر عالم دین۔ڈاکٹر ۔۔وکلاء۔سمیت ہر اُس طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو مدعو کیا ہے جن کا تعلق عوام سے براہ راست رہا ہو۔ابراہنی نے کہا کہ ہم مہاراشٹر میں بہتر کارکردگی کا ساتھ عوام کے روبرو ہیں ۔۔ہمیں ملک کی ترقی اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچنے والی حکومت چاہیے نا کہ ایسی حکومت جو ہندو مسلم کی سیاست کر کی ملک کا ماحول خراب کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جامع مسجد کے ٹرسٹی اور بی ایس پی اُمیدوار شعیب خطیب سے خاص بات چیت

جمخانہ کے صدر یوسف ابراہنی نے کہا کہ ہر جماعت ہر طبقے سے وابستہ افراد کی یہاں موجودگی رہی۔۔ہم چاہتے ہیں کہ پوری ممبئی کے وہ سب لوگ یہاں آئیں جن کی اپیل سے ووٹنگ زیادہ سے زیادہ ہو۔۔اور اس میں ہر ایک ایک تعاون سے ایک بہتر حکومت کی تشکیل کی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.