ممبئی:ممبئی کرائم برانچ کی سوشل سرویس برانچ اور بچوں کی تحفظ کے لیے کام کرنے والے پولیس دستے نے ان دنوں ممبئی میں موجود ایسے لوگوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے جو معصوم بچوں ص بھیک منگوانے کا کام کرتے ہیں۔سوشل سرویس برانچ نے حال ہی میں ممبئی میں ملاڈ علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 13 نابالغ بچوں کو بھیک مانگنے والوں سے بچاتے ہوئے ۔۔اُن لوگوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار خواتین ملزمہ کو گرفتار کیا ہے۔
کچھ برس قبل ممبئی میں اے سی پی ڈھوبلے نے بڑے پیمانے پر کارروائی۔کرتے ہوئے ممبئی کے متعد جگہوں سے ایسے بھکاری بچوں کو اس پیشے آزاد کرایا تھا یہ بچے ممبئی کو چوپاٹی پر خاص کر بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں سے جبراً بھیک مانگتے تھے۔
ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ جن بچوں کو بھیک مانگنے آزادی دلائی گئی اُنکی عمر 3 سے 15 برس ہے۔انکا تعلق امراوتی کے قبائلی علاقوں میں مقیم پاردھی سماج سے ہے جن کے بچوں کو پیسے کا لالچ دیکر اُنکے والدین سے ممبئی لاتے ہیں۔ اُنسے بھیک مانگنے کا کام کرتے ہیں۔بھیک سے ہونے والی آمدنی کا کچھ حصہ اُن کے والدین کو بھی بھیجا جاتا ہے ۔
چونکہ ماہ مقدس اور گرمی کی چھٹیاں رہتی ہیں اس لیے ان بچوں کے والدین سے انہیں زیادہ اجرت دینے کہ لالچ دیکر بھیک مانگنے والے ممبئی شہر میں لاتے ہیں۔۔حالانکہ کی بچے زیر تعلیم ہیں اور تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی راجہ اور نتیش رانے کے خلاف ایف آئی آر لینے پر میرا روڈ پولیس کا ٹال مٹول - Meera Road Police
کچھ برس قبل ممبئی میں اے سی پی ڈھوبلے نے بڑے پیمانے پر کارروائی۔کرتے ہوئے ممبئی کے متعد جگہوں سے ایسے بھکاری بچوں کو اس پیشے آزاد کرایا تھا یہ بچے ممبئی کو چوپاٹی پر خاص کر بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں سے جبراً بھیک مانگتے تھے۔۔۔