ETV Bharat / state

میرٹھ میں محرم کمیٹیوں کی میٹنگ - Preparation Of Youm E Ashura - PREPARATION OF YOUM E ASHURA

میرٹھ میں مختلف محرم کمیٹوں کی جانب سے جلوس ،مجالس اور تعزیہ کے اہتمام کو لے کر تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ محرم کمیٹیوں کا کہنا ہے کہ تمام پروگرامز طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد کئے جائیں گے۔

میرٹھ میں محرم کمیٹیوں کی میٹنگ
میرٹھ میں محرم کمیٹیوں کی میٹنگ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 5:40 PM IST

میرٹھ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اتر پردیش کے میرٹھ ضلع سمیت تمام اضلاع میں ماہ محرم الحرام کے حوالے سے تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی ماہ محرم کا چاند فلک پر نمودار ہوتے ہی امام بارگاہوں اور گھروں میں فرش عزا بچھ جاتی ہیں۔امام باڑے سج جاتے ہیں۔

میرٹھ میں محرم کمیٹیوں کی میٹنگ (etv bharat)

مجالس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ میرٹھ میں بھی شہر اور دیہات کی مختلف امام بارگاہوں میں عزاداران حسین حکومت کی ہدایات کے ساتھ عشرہ مجالس منعقد کی جائے گی۔ماہ محرم کی پہلی مجلس سے قبل آج شہر کی تاریخی امام بارگاہ منصبیہ، امام بارگاہ پنجے تنی، امام بارگاہ عبد اللہ پور، اور امام بارگاہ دھولڑی میں تمام تیاریوں کو مکمّل کر لیا گیا ہے. اور امام بارگاہوں کو سجا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلور میں ماہ محرم الحرام میں یوم عاشورہ کی تیاریاں

انہوں نے کہاکہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کر ماہ محرم کے جلوس اور مجالس کو شہر اور دیہات کے علاقوں میں نکالے جانے کے دوران سکیورٹی انتظامات کا مطالبہ کیاگیا۔پولیس انتظامیہ نے محرم کے دوران مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔محرم کمیٹی کے علاوہ امام حسین علیہ السلام پیغامات کو عام کرتے ہوئے نوجوانوں کے گروپز بھی اس دوران پوری شدت کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.