ETV Bharat / state

محمد فرقان انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے نائب صدر منتخب، مبارکباد کا سلسلہ شروع۔ - India Islamic Cultural Center

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 19, 2024, 5:31 PM IST

Updated : Aug 19, 2024, 6:32 PM IST

ہندوستانی مسلمانوں کے باوقار ادارہ ’انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر‘ (آئی آئی سی سی) کے انتخابات میں سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کے پینل کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ وہ سینٹر کے صدر اور ضلع علیگڑھ کے سابق میئر محمد فرقان نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ سینٹر میں صدر سمیت مختلف عہدوں کے لیے گزشتہ 11 اگست کو ووٹنگ ہوئی تھی۔

محمد فرقان انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے نائب صدر منتخب
محمد فرقان انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے نائب صدر منتخب (Etv bharat)

علی گڑھ: ہندوستانی مسلمانوں کے باوقار ادارہ ’انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر‘ (آئی آئی سی سی) کے انتخابات میں سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کے پینل نے فتح کا پرچم لہرایا ہے۔ وہ سینٹر کے صدر اور ضلع علیگڑھ کے سابق میئر محمد فرقان نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ سینٹر میں صدر سمیت مختلف عہدوں کے لیے گزشتہ 11 اگست کو ووٹنگ ہوئی تھی۔

سلمان خورشید نے 721 اور محمد فرقان نے 396 ووٹ حاصل کرکے کامیابی کا پرچم لہرایا۔ سابق صدر سراج الدین قریشی کے پینل کے امیدوار ڈاکٹر ماجد احمد تالی کوٹی کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ سراج الدین قریشی گزشتہ چار مدت کار (بیس سال) سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے تھے۔ رواں سال عمر 75 سال عبور ہونے پر وہ اس انتخابات میں حصہ نہیں لے پائے تھے، تاہم انہوں نے ڈاکٹر ماجد احمد تالی کوٹی کو الیکشن میں بطور صدر امیدوار کھڑا کیا تھا جنہوں نے صرف 227 ووٹ حاصل کئے۔

سلمان خورشید کے پینل میں شامل محمد فرقان کی شاندار کامیابی پر ان کے علیگڑھ دفتر پر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مبارکباد پیش کرنے والوں کا کہنا ہے ’’ہم اپنے عزیز محمد فرقان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، وہ ایک تجربہ کار لیڈر ہیں، اے ایم یو طلباء یونین، انڈین ریلوے سے لے کر علیگڑھ میئر کے عہدے پر فائز رہے ہیں اس لئے وہ مختلف حالات سے واقفیت رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے مسلمانوں کی حقیقی تصویر پیش کی جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جو اسلامی روایات ہے اس کو صحیح طریقہ سے پیش کیا جانا چاہیے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسلامک کلچرل سینٹر کے ذریعے مسلمانوں میں تعلیم کے تئیں بیداری بھی پیدا کی جائے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سلمان خورشید کے پینل کی سربراہی میں سینٹر کے اغراض و مقاصد کو آگے لے جایا جائے گا۔‘‘

سینٹر کے نو منتخب نائب صدر محمد فرقان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اسلامک کلچرل سینٹر میں تبدیلی کی ضرورت محسوس ہونے لگی تھی اس لئے تبدیلی ہونا ضروری تھی، ووٹروں نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر تبدیل کر دی ہے اب ہم کام کرکے تبدیلی کریں گے اور بہت جلد ملک کے مسلمانوں کو سینٹر میں تبدیلی دیکھے گی۔

سینٹر کے نائب صدر عہدہ پر علی گڑھ کے سابق میئر فرقان احمد نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 396 ووٹ حاصل کرکے بدرالدین خاں پر سبقت حاصل کی۔ بورڈ آف ٹرسٹیز کے لئے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ابوذر حسنین، ایس ایم خاں، قمر احمد (سابق آئی پی ایس)، سکندر حیات خاں، خواجہ ایم شاہد، سراج قریشی (سابق صدر اسلامک کلچرل سنٹر) اور فرخ ناز شامل ہیں۔ مجلس عاملہ کے فاتح امیدواروں میں پروفیسر شمامہ احمد، شاہانہ بیگم، شاہد علی خاں اور ارمان احمد خاں شامل ہیں۔

Last Updated : Aug 19, 2024, 6:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.