اجمیر: اجمیر میں عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے دربار میں ایس پی کے رکن پارلیمان افضل انصاری کی دعائیں قبول ہوئیں۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے گینگسٹر کیس میں انصاری کی چار سال کی سزا کو منسوخ کرکے انہیں بڑی راحت دی ہے۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے غازی پور کورٹ کے اس فیصلے کو بدل دیا جس میں افضل انصاری کو 29 اپریل کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایسے میں ان کے ایم پی عہدے پر خطرہ ختم ہو گیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس سنجے کمار سنگھ کی عدالت نے سنایا ہے۔
اجمیر درگاہ کے خادم سید عرفان رضوی کے مطابق 29 جون کو افضل انصاری اپنے اہل خانہ کے ساتھ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں زیارت کرنے آئے تھے۔ جنہیں دربار میں زیارت کروائی گئی اور دربار کی دستار بندی کر کے تبرک پیش کیا گیا۔ افضل انصاری عنقریب اجمیر شریف درگاہ پہنچ کر اپنی خواہش پوری ہونے کا شکرانہ ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:افضل انصاری کے الیکشن لڑنے پر خطرہ منڈرا رہا؟ سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 2 مئی کو ہوگی
غور طلب ہے کہ افضال انصاری خاندان حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ سے بےحد عقیدت رکھتا ہے, یہی وجہ ہے کہ جب کبھی کوئی مصیبت یا خوشی کا کام ہوتا ہے تو اجمیر شریف درگاہ میں ان کا خاندان ضرور حاضری دیتا ہے,