ETV Bharat / state

حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ - Punishment of the insolent Muhammad - PUNISHMENT OF THE INSOLENT MUHAMMAD

ضلع مرادآباد میں تحفظ اسلام کمیٹی نے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے اور اس میں مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے جو آئے دن حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرتے رہتے ہیں۔

گستاخ رسول کوسخت سے سخت  سزا دینے کا مطالبہ
گستاخ رسول کوسخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 4:15 PM IST

مرادآباد (اترپردیش): اتر پردیش کے مرادآباد میں تحفظ اسلام کمیٹی نے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے اور میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کیا کہ اسلام کے آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفےٰﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے انکو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

گستاخ رسول کوسخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ (Etv Bharat)

اس موقعے پر مولانا اسلم قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد، مہاراشٹر کے رہنے والے رام گیری گرو نارائن مہاراج کے خلاف اسلام کے آخری پیغمبر محمد صاحب کی شان میں گستاخی کرنے پر سخت ترین کارروائی کی جائے۔

مولانا نے مزید کہا کہ حضور محمد مصطفےٰ ﷺ ہمارے آخری نبی ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے پورا قرآن پاک نازل فرمایا ہے۔ اور وہی عالم اسلام کے پہلے حافظ بھی ہیں۔ ہم سب اللہ کے ان آخری نبی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اس لیے اللہ کے پیغمبر محمد صاحب کی بے عزتی برداشت نہیں کر سکتے۔

اسلم قادری نے مزید کہا کہ پھر بھی اکثر دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ محمد صاحب کی شان میں گستاخی کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا کوئی معیار نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں مہاراشٹر کے ناسک ضلعے کے گاؤں شاہ پنچالے میں ایک ہندو مذہبی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا تھا، اس دوران رام گیری نارائن نے انتہائی قابل اعتراض الفاظ میں محمد صاحب کی شان میں گستاخی کی اور ان کے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس نے ہندوستانی مسلمانوں کے دلوں کو شدید دکھ پہنچایا ہے۔

نہ جانے کتنے لوگ ہر وقت ایسے واقعات کرتے رہتے ہیں جناب صدر سے درخواست ہے کہ رام گیری گرو نارائن کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.