ETV Bharat / state

محمد سراج نے اجمیر شریف کی درگاہ پر نماز الوداع جمعہ ادا کیا - Mohammed Siraj At Ajmer Sharif

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 12:31 PM IST

Mohammed Siraj At Ajmer Sharif dargah انڈین کرکٹ ٹیم کے چمکتے ستارے محمد سراج نے اجمیر شریف حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ میں الوداع جمعہ ادا کیا۔ جہاں انہوں نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے دربار میں عقیدت کی چادر اور پھول بھی پیش کیے۔

محمد سراج نے اجمیر شریف کی درگاہ پر نماز الوداع جمعہ ادا کیا

اجمیر: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد سراج نے الوداع نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پرحاضری دی۔

فاسٹ بالر محمد سراج نے اجمیر شریف کی درگاہ پر چادر چڑھائی اور بین الاقوامی کرکٹنگ کیرئیر کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا بھی مانگی۔ انہوں نے رواں آئی پی ایل میں اپنی انفرادی اور رائل چیلنجرس بنگلورو کی شاندار کارکردگی کے لئے بھی دعا مانگی۔

محمد سراج کے اجمیر شیف کے دورے کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔کئی پولیس اہلکاروں کو ان کی سیکورٹی تعینات کیا گیا تھا۔محمد سراج کو ایک جھلک پانے کے لئے عام لوگوں کی زبردست بھیڑ امڈی بالخصوص نوجوانوں کے درمیان زبردست جوش و جذبہ پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ بالر محمد سراج کی 30ویں سالگرہ

ذرائع کے مطابق اجمیر شریف درگاہ پہنچے محمد سراج کو ان کے مداحوں نے پہچان لیا اور جمعہ کی نماز کے بعد انہیں دیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں مداحوں کی بھیڑ نے گھیر لیا۔ اسی درمیان پولیس کی سخت سیکیورٹی کے ساتھ انہیں بھیڑ سے بچایا گیا جہاں انہوں نے استانہ سے بیگ بیگمی دلان ہوتے ہوئے بلند دروازے سے واپس لوٹ گئے.غور طلب ہے کہ آئی پی ایل 2024 میں رائل چیلنجرس بنگلورو اور میزبان راجستھان رائلز کے درمیان ہفتہ کو ایک اہم میچ کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.