ETV Bharat / state

محمد عدنان نے 23 ویں پری یو پی اسٹیٹ شوٹنگ چیمپین شپ میں طلائی تمغہ جیتا - Mohammad Adnan Win Gold Medal

23 ویں پری یو پی اسٹیٹ شوٹنگ چیمپین شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والے مظفرنگر کے محمد عدنان نے کہاکہ محنت کا پھل مل گیا ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر کامیابی اور اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے کا سفر طے کرنا باقی ہے

محمد عدنان نے 23 ویں پری یو پی اسٹیٹ شوٹنگ چیمپین شپ میں طلائی تمغہ جیتا
محمد عدنان نے 23 ویں پری یو پی اسٹیٹ شوٹنگ چیمپین شپ میں طلائی تمغہ جیتا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 7:14 PM IST

مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے ماڈل ٹاؤن کالونی سرکولر روڈ کے رہائشی حاجی نوشاد کے چھوٹے بیٹے محمد عدنان نے 23 ویں پری یو پی اسٹیٹ شوٹنگ چیمپین شپ میں طلائی تمغہ جیت کر ضلع اور ملت کا نام روشن کیا۔

محمد عدنان نے 23 ویں پری یو پی اسٹیٹ شوٹنگ چیمپین شپ میں طلائی تمغہ جیتا (etv bharat)

فیملی ممبران اور مقامی باشندوں نے شوٹنگ چیمپین شپ میں تمغہ جیت کر گھر لوٹنے پر محمد عدنان کا بڑے جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا۔ مقامی باشندوں نے محمد عدنان کو اس کامیابی کے لیے ان کو گل پوشی کی اور نشانہ بازی مقابلے میں ملی کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

23وی پریں یو پی اسٹیٹ شوٹنگ مقابلے کا انعقاد دہلی میں کیا گیا تھا اس چیمپین شپ میں محمد عدنان نے اسمال بور شارٹ گن میں حصہ لیا اور طلائی تمغہ پر کامیابی کے ساتھ نشانہ لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:پیرس اولمپکس میں منو بھاکر کا جلوہ، ایسا کرنے والی بنیں پہلی بھارتی کھلاڑی

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چمپئن محمد عدنان نے اپنی اس کامیابی کا کریڈٹ اپنے استاد محمد اسب اور اپنے والدین کو دیا۔ محمد عدنان نے بتایا کہ اس کو بچپن سے ہی نشانے بازی کا شوق ہے اور آگے چل کر اپنے ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔اولمپک کھیلوں میں شوٹنگ چیمپین شپ میں پارٹیسپیٹ کر ملک کے لیے میڈل جیتنا چاہتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.