نئی دہلی:عام آدمی پارٹی اے اے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سنجے سنگھ نے بدھ کو یہاں جنوبی دہلی لوک سبھا حلقہ کے پالم میں 'جیل کا جواب ووٹ سے' قرارداد میٹنگ میں کہا کہ ملک میں جاری آمریت کے خلاف عوامی حمایت حاصل کرنے آئے ہیں۔ آج دہلی والوں کا بیٹا جیل میں ہے۔ پچھلے نو سالوں میں کیجریوال نے آپ کا بھائی اور آپ کا بیٹا بن کر آپ کی خدمات انجان دیا ہے۔
مزید پڑھیں:دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم ختم، ووٹنگ 26 اپریل کو - Lok Sabha Election 2024
اروند کیجریوال کے کام کی وجہ سے ہی ہم فخر سے کہتے ہیں کہ کیجریوال حکومت نے آپ کے بچوں کو مفت تعلیم، صحت، بجلی، پانی، بزرگوں کو تیرتھ یاترا، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بس کا مفت سفردینے کا کام کیا ہے۔
یو این آئی