ETV Bharat / state

سابق رکن اسمبلی پر تعمیراتی کاموں کو روکوانے کا الزام - MLA Mufti Ismail Qasmi Reaction - MLA MUFTI ISMAIL QASMI REACTION

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں رکن اسمبلی نے شہر کے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کئی سیاسی پارٹیوں پر کام کو رکوانے کا الزام عائد کیا

سابق رکن اسمبلی پر تعمیراتی کاموں کو روکوانے کا الزام
سابق رکن اسمبلی پر تعمیراتی کاموں کو روکوانے کا الزام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 1:31 PM IST

مالیگاؤں:رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ شہری تعمیر و ترقی کے کاموں کو روکنے کی کوشش کرنے والے شہر دشمن سیاسی جماعتوں کے لیڈران مسلسل تخریبی سیاست کررہے ہیں۔ اسمبلی چناؤ 2019 کے بعد دو سال عالمی وباء اور لاک ڈاؤن سے شہر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اسکی لپیٹ میں تھی۔ صرف دو تین کروڑ روپے ایم ایل اے فنڈ ملا اس کے بعد مہا وکاس اگھاڑی اور مہایوتی حکومت سے کوشش کرکے فنڈز لانا اور کام کرنا یہ ہمارے پروگرام کا حصہ رہا۔

سابق رکن اسمبلی پر تعمیراتی کاموں کو روکوانے کا الزام (etv bharat)

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے ایم ایل اے فنڈ سے کچھ کاموں میں شروع کی تو اس کاموں کو نشانہ بنایا گیا اور سماجوادی کے مقامی زمہ داران ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ جس کے بعد ڈویژنل کمشنر کے فیصلے پر اسٹے لینے کی کوشش کی، سال بھر یہ معاملہ کورٹ میں چلنے کے سبب کام روک گئے، لیکن مسلسل جدوجہد کے بعد ہائی کورٹ کا فیصلہ تعمیر کے حق میں آیا۔ اسی طرح ہمارے کوششوں سے دوسرے فنڈز کے کاموں کا بھی آغاز ہوا۔

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مزید بتایا کہ انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کو لیکر سیاسی مخالفین کمشنر پر دباؤ بنا کر تمام جاری کاموں پر اسٹے لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس پر کمشنر کا اسٹے آرڈر تھا جب تک انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر نہیں ہوتی وہاں روڈ وغیرہ کی تعمیر نہیں ہوگی۔ جبکہ انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کی ایجنسی اس بات کی پابند ہے کہ ٹینڈر کی شرائط کے مطابق روڈ راستے کی کھدائی کے بعد پیج ورک کا کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاورلوم صنعت آگے بڑھے گی تو مہاراشٹر آگے بڑھے گا، رکن اسمبلی رئیس شیخ

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ انڈر گراونڈ ڈرینیج اسکیم کے تحت پورے شہر میں 499 کروڑ روپے کا کام میں 465 کلو میٹر انڈر گراونڈ گٹر کی ڈرینیج کیلئے ڈالی جائے گی۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس میں سینٹرل حلقے کے کئی علاقے اس سے محروم ہیں، جبکہ آوٹر حلقے کے تمام علاقے اس میں شامل کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.