ETV Bharat / state

اقلیتی بہبود محکمہ کی جانب سے نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا - Minority Department On Youth

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 5:30 PM IST

اقلیتی بہبود کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راہل کمار نے اس حوالہ سے کہا کہ ریاست کے مختلف اضلاع سے مختلف ہنر مندی کے تربیتی پروگراموں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی مختصر فہرست سازی قواعد کے مطابق کی جائے گی۔

اقلیتی بہبود محکمہ کی جانب سے نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا
اقلیتی بہبود محکمہ کی جانب سے نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا (etv bharat)

گیا: محکمہ اقلیتی بہبود پٹنہ کے توسط سے اقلیتی طبقے کے مرد خواتین کومختلف قسم کی مفت مہارت' ہنر ' کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس میں 25 طرح کے ٹریڈ ہیں۔ جس کی تربیت کے بعد تربیت یافتہ افراد خود روزگار ہونگے۔ محکمہ اقلیتی بہبود بہار حکومت کے اہم منصوبہ 'وزیر اعلی شرم شکتی منصوبہ 2024' کے تحت مسلم مرد و خواتین کو تربیت یافتہ بنائے گا۔

اس اسکیم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ریاست بہار میں رہنے والے تمام نوجوانوں کو مختلف قسم کی مفت مہارت کی تربیت فراہم کی جائے۔ اس اسکیم کے تحت سبھی اضلاع سے خواہشمند افراد سے درخواست مانگی گئی ہیں اور اس کے لیےضلع اقلیتی بہبود افسر نے بیداری مہم بھی شروع کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوں۔

ریاست کے سبھی اضلاع کے لیے 25 ٹریڈز میں کل 19542 سیٹ ہیں۔ قریب سبھی اضلاع میں سینٹر بھی ہیں جہاں تربیت دی جائے گی۔ کچھ ایسے ٹریڈز ہیں جنکی تربیت کے سینٹر کچھ ہی ضلعوں میں ہیں۔ لیکن اگر کسی دوسرے ضلع کا خواہشمند جاکر سکھنا چاہتا ہے تو اسکے لئے بھی وہ درخواست دے سکتا ہے لیکن امیدوار کو سلیکشن کے بعد قیام طعام کا خود ہی انتظام کرنا ہوگا ،صرف اسے کورس کی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔

یہ ہیں ٹریڈ جس میں بن سکتے ہیں ماہر

محکمہ اقلیتی بہبود اور اس کے مالیاتی کارپوریشن کے اہتمام سے کورس کو کرایا جائے گا۔ اس میں پچیس ٹریڈ ہیں۔ جن میں زرعی مشینری کی مرمت اور اسکی دیکھ بھال کی خدمت، اسسٹنٹ الیکٹریشن ، اسسٹنٹ پلمبر جنرل، آٹوموٹو باڈی پینٹنگ ٹیکنیشن، آٹو موٹو اے سی ٹیکنیشن، بار بینڈر اینڈاسٹیل فکسر، کنسٹرکشن الیکٹریشن ایل وی، ایمرجنسی کیئر اسسٹنٹ، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن بیسک، فورمین الیکٹریشن ورکس کنسٹرکشن، جنرل ڈیوٹی اسسٹنٹ ایڈوانس، بھاری تجارتی گاڑیوں کی سروس ٹیکنیشن، آبپاشی کی سروس ٹیکنیشن، گاڑی ڈرائیور، میسن ٹائلنگ، نامیاتی کاشتکار وغیرہ سمیت کل پچیس ٹریڈ ہیں۔ جسکی تربیت لے کر خود کو برسر روزگار ہو سکتے ہیں۔ ان ٹریڈز میں تعلیمی لیاقت آٹھویں جماعت سے لیکر انٹر پاس تک کے لیے ہے جبکہ عمر کی حد 18 سال سے 45 سال تک کی رکھی گئی ہے۔ کچھ ٹریڈز کے گیا ضلع میں بھی سینٹر ہیں

ضلع سلیکشن کمیٹی کرے گی شارٹ لسٹ

اقلیتی بہبود کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راہل کمار نے اس حوالہ سے کہا کہ ریاست کے مختلف اضلاع سے مختلف ہنر مندی کے تربیتی پروگراموں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی مختصر فہرست سازی قواعد کے مطابق کی جائے گی۔ اس تربیتی پروگرام میں سیٹوں کی مقررہ تعداد سے زیادہ درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں، اہل درخواست دہندگان کو ترجیح دی جائے گی۔

مساوی اہلیت کی صورت میں اس درخواست دہندہ کو ترجیح دی جائے گی جنکی عمر زیادہ ہوگی۔ شارٹ لسٹنگ کے بعد اضلاع کی الاٹمنٹ اور تربیتی پروگراموں کے لیے شارٹ لسٹڈ درخواست دہندگان کی فہرست ضلع کے ڈپٹی ڈویلپمنٹ کمشنر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی سلیکشن کمیٹی تیار کرے گی۔ محکمہ اقلیتی بہبود بہار اور بہار ریاستی اقلیتی کارپوریشن کی ویب سائٹ پر تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جب تک مسلم قیادت مضبوط نہیں ہوگی تب تک مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا: اختر الایمان

اس کا ایم او دستخط انسیٹیوٹ سے ہوگا اور بقیہ کے لیے محکمہ کی جانب سے کوشش ہوگی۔ جنکو نجی ملازمت دلائی جائے انکا ایک سال تک فالو اپ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 26 جولائی تک درخواست بھری جائے گی اور اسکے بعد آگے کی کاروائی ہوگی۔ ضلع گیا میں 1100 فارم بھروانے کا ہدف رکھا گیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.