ETV Bharat / state

شمال مشرقی دہلی میں نابالغ مسلم لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا - minor Muslim boy assaulted in Delhi - MINOR MUSLIM BOY ASSAULTED IN DELHI

Minor Muslim boy assaulted in Delhi شمال مشرقی دہلی میں ایک 16 سالہ مسلم لڑکے کو دوسرے طبقہ کے نوجوانوں نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں معمولی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 9:41 PM IST

شمال مشرقی دہلی میں نابالغ مسلم لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا

دہلی: شمال مشرقی دہلی کے یمنا وہار علاقہ میں واقع ایک کوچنگ سینٹر کے باہر لڑائی میں ایک 16 سالہ مسلم لڑکے کو دوسرے طبقہ کے نوجوانوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس لڑکا شدید زخمی ہوگیا اور اس کے سر پر بھی چوٹیں آئی۔ جس کے بعد زخمی لڑکے کے افراد خاندان نے پولیس میں اس معاملہ کی شکایت کی۔ تاہم لڑکے کے والد نے پولیس حملہ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف معمولی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا الزام عائد کیا۔ بھجن پورا تھانے میں درج ایف آئی آر میں زخمی نابالغ لڑکے کی عمر 22 سال بتائی گئی، تاہم جب پولیس عہدیدار سے اس سلسلہ میں دریافت کیا تو انہوں نے بات کو ٹالتے ہوئے کہا کہ تفتیشی رپورٹ میں لڑکے کی صحیح عمر لکھی جائے گی۔ بچے کے والد نے یہ بھی الزام لگایا کہ جو دفعات پولیس افسران نے ایف آئی آر میں شامل کی ہیں وہ بہت معمولی ہیں جبکہ یہ معاملہ دفعہ 307 کے تحت آتا ہے لیکن اس میں دفعہ 307 کا ذکر بھی نہیں کیا گیا۔

وہیں جب پولیس سے اس معاملے میں بات کی گئی تو پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں سات سے اٹھ لوگوں کے خلاف ایف ائی ار درج کی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ شکایت کنندہ دسویں جماعت کا طالب علم ہے اس نے پولیس کو بتایا کہ 15 اپریل کو شام پانچ بجے کے قریب جب وہ اپنے کوچنگ سینٹر کے باہر تھا تو کچھ لوگوں نے اس کے ساتھ بدسلوکی جس کے بعد طالب علم کوچنگ سینٹر کے اندر چلا گیا۔

طالب علم کی طرف سے درج کرائی گئی ایف ائی ار میں کہا گیا ہے کہ جب میں شام سات بجے گھر واپس آرہا تھا تو اس دوران تقریبا چھ سات لوگوں نے مجھ پر حملہ کر دیا اس کی وجہ سے میں زخمی ہو گیا۔ بعد میں کسی نے مجھے ہسپتال میں داخل کرایا۔ بچے کے والد کے مطابق ان کے بیٹے کے سر میں چار جگہ چوٹیں آئی ہیں جس میں پانچ سے چھ تاکے لگے، اس کے علاوہ بچے کے منہ سمیت جسم کے دیگر اعضاء پر بھی زخم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.