ETV Bharat / state

مجلس کے اُمیدوار کے ممبئی سے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے خلاف مجلس کے جنرل سکریٹری کا استعفیٰ - MIM Candidate From Mumbai - MIM CANDIDATE FROM MUMBAI

Majlis candidate from Central North Mumbai: مجلس اتحاد المسلمین کے اُمیدوار کی جانب سے ممبئی سے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے خلاف مجلس کے جنرل سکریٹری نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ رمضان چودھری کو سینٹرل نارتھ ممبئی سے امیدوار بنائے جانے کی مخالفت کی جارہی تھی۔ قبل ازیں رمضان چودھری کی نامزدگی پر پارٹی کارکنوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

Majlis General Secretary resignation against filing nomination papers from Mumbai by Majlis candidate
مجلس کے اُمیدوار کے ممبئی سے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے خلاف مجلس کے جنرل سکریٹری کا استعفیٰ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 4:32 PM IST

مجلس کے اُمیدوار کے ممبئی سے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے خلاف مجلس کے جنرل سکریٹری کا استعفیٰ (ETV Bharat Urdu)

ممبئی: وسطی شمالی ممبئی سے مجلس اتحاد المسلمین کے اُمیدوار رمضان چودھری کے ذریعہ پرچۂ نامزدگی داخل کیے جانے کے بعد مجلس کے کارکنان اور عہدے داران کے اندر وارث پٹھان اور رمضان چودھری کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے۔ جس کے بعد ممبئی کے عہدیدار سالم قریشی نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اُنہوں نے یہ استعفیٰ ممبئی کے مجلس کے صدر فیاض احمد خان کو بذریعہ ای میل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وسطی شمالی ممبئی سے مجلس کے اُمیدوار کی نامزدگی سے کارکنان میں ناراضگی - Majlis Candidate From Mumbai

سالم قریشی نے کہا کہ میں نے جس پارٹی سے محبت کی۔ دن رات اُس کے لیے محنت کی۔ اس پارٹی نے دودھ میں مکھی کے جیسے ہمیں باہر نکال دیا۔ اس لیے ایسی جگہ جہاں عہدیداران کی کوئی اہمیت نہ ہو۔ اس پارٹی کو چھوڑ دینا ہی بہتر ہے۔ اس لیے میں نے وہی کام کیا کیونکہ میرے ضمیر نے یہ گوارا نہیں کیا۔ ہم اس اُمیدوار سے راضی نہیں ہیں۔ یہی بات عوام کو تب پتا چلے گی جب اس اُمیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آپ کو بتا دیں کہ شمالی وسطی ممبئی سے بی جے پی سے اجول نکم انڈیا اتحاد سے ورشا گایکواڈ کو ٹکٹ دیا گیا جب کہ یہ لڑائی ان دو اُمیدواروں کے ہی بیچ تھی معاملے میں نیا ٹویسٹ تب آیا جب آخری آخری میں مجلس نے رمضان چودھری کو نامزد کیا جسکے بعد پارٹی میں اندرونی جنگ چھڑ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.