ETV Bharat / state

مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسیی ایشن کی جانب سے ملاقات کاروبار کا انعقاد - Mulakhat e Karobar in Karnataka

MIA India Hosted Mulakhat e Karobar بنگلورو میں مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسی ایشن کی جانب سے نوجوانوں میں کاروبار سے متعلق سرگرمی بڑھانے کے مقصد سے ملاقات کاروبار کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسیی ایشن کی جانب سے ملاقات کاروبار کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 6:45 PM IST

مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسیی ایشن کی جانب سے ملاقات کاروبار کا انعقاد

بنگلورو:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسی ایشن ریاست کا 20 سالہ قدیم ملی تجاری ادارہ ہے۔ مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسی ایشن کی جانب سے ملت اسلامیہ میں تجارت کی اہمیت کو بڑھانے و کاروبار کے جذبے کو ابھارنے کے مقصد کے تئیں مختلف پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں جن میں ملاقات کاروبار یعنی بزنس نیٹ ورکنگ میٹ ایک اہم پروگرام ہے۔

اسی ضمن میں شہر بنگلورو میں واقع سیوری ہال میں ملاقات کاروبار کا انعقاد کیا گیا اس میں متعدد انڈسٹریلسٹس، آنٹرپرنیورز، اسٹارٹ اپز و بزنیس منز نے شرکت کی۔اس موقع پر ادارہ ایم آئی اے انڈیا کے قومی صدر افسر پاشاہ نے خوشی کا اظہار کیا کہ ملاقات کاروبار کے ذریعے آنٹرپرنیورز اپنے کاروبار میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس موقع پر ایم آئی. اے انڈیا کے ارکان نے ملاقات کاروبار میں شرکت کرنے کے تجربات شیئر کئے اور کہا کہ اس بزنس نٹورکنگ میٹنگ میں ایک دوسرے کے بزنیس کے متعلق تعارف کیئے گئے تاکہ باہمی فائدے کے لئے ایک دوسرے کے کاروبار میں مدد ہو اور اس کے ذریعے سبھی اپنے کاروبار کو مزید ترقی کی راہ پر لے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں؛بنگلورو: کالج کے طلباء کی شہر کی سڑکوں پر ووٹر آگاہی مہم - Lok Sabha Election 2024

انڈسٹریلسٹس، آنٹرپرنیورز، اسٹارٹ اپز و کاروباری نے ادارے کی جانب اٹھائے گئے اقدام کی تقریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.