ETV Bharat / state

ایئر انڈیا طیارہ کی ایمرجنسی لیڈنگ، دہلی کے وسنت وہار میں آسمان سے دھات کے ٹکڑے گرنے کی شکایت - Air India Plane Emergency Landing - AIR INDIA PLANE EMERGENCY LANDING

ایئر انڈیا کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ: بدھ کو دہلی کے وسنت وہار علاقے میں آسمان سے دھات کے ٹکڑے گرے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ٹکڑے آسمان سے گذررہے طیارہ سے گررہے تھے۔ اس پر ایئر انڈیا کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2024, 10:35 AM IST

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے وسنت وہار علاقے میں بدھ کو اس وقت ہلچل مچ گئی جب آسمان سے گذررہے طیارہ سے علاقہ میں دھانی ٹکڑے گرے۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر دہلی پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ پولیس نے متعلقہ واقعہ سے متعلق طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد اس معاملے میں کارروائی کی جائے گی۔

دراصل بتایا جا رہا ہے کہ آسمان سے دھات کا ٹکڑا گرنے سے پہلے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بحرین کے لیے ایک طیارہ ٹیک آف کرچکا تھا۔ لوگوں نے بتایا کہ وسنت وہار علاقے کے اوپر سے گزرتے ہوئے کچھ گھروں پر طیارے سے دھات کے ٹکڑے گرے، جس پر انہوں نے حیرت کا اظہار کیا۔ جس کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

لوگوں کا خیال تھا کہ جہاز میں فنی خرابی کی وجہ سے انجن کے ٹکڑے نیچے گرے۔ تبھی پولیس کو معاملے کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی اور کچھ مشکوک ٹکڑے برآمد کئے۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ اس طیارے کا کوئی ٹکڑا تھا جو بحرین جا رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس روہت مینا نے کہا کہ متعلقہ طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ طیارے میں کوئی خرابی ہے یا نہیں۔ دوسری جانب ڈی جی سی اے نے بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگی طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ، کورٹ آف انکوائری کا حکم - Fighter Plane Crashes In Rajasthan

ایئر انڈیا کا بیان: معاملے کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز IX145 نے رات 8:48 بجے بحرین کے لیے ٹیک آف کیا تھا، جس کے بعد جہاز کو رات 9:10 پر گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔ اس میں کسی مسافر کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اترنے کے بعد دہلی پولیس کو اس معاملے میں پی سی آر کال موصول ہوئی۔ تاہم، تکنیکی ٹیم کو جانچ کے دوران ہی پتہ چلے گا کہ لوہے کے ٹکڑے ایئر انڈیا طیارے کے تھے یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.