نوئیڈا: عام آدمی پارٹی (عاپ) کے رکن اسمبلی کے بیٹے کی نوئیڈا کے ایک پٹرول پمپ پر ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تنازع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس معاملہ میں کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے میں تھانہ فیز 1 کے انچارج کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ امانت اللہ خان دہلی کی اوکھلا٫ شاہین باغ، اسمبلی سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں۔ AAP پارٹی کے معروف رکن اسمبلی میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ وہ اپنے علاقہ میں کافی شہرت بھی رکھتے ہیں۔ اکثر وہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ اس بار ان کے بیٹے کے بارے میں خبر سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
علی گڑھ: کلاوا باندھ کر کباڑ خریدنے والے مسلم نوجوان کے ساتھ مار پیٹ - Aligarh
دراصل رکن اسمبلی کے کا بیٹا اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ آج صبح تقریباً 9:28 بجے سیکٹر 95 میں واقع پٹرول پمپ پر پہنچا۔ رکن اسمبلی کے بیٹے اور پٹرول پمپ کے ملازم کے درمیان کسی بات پر کہا سنی ہوئی۔ کچھ دیر بعد دونوں میں لڑائی شروع ہو گئی۔ تاہم دونوں کو کسی طرح قابو میں کیا گیا۔ یہ سارا واقعہ پٹرول پمپ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر دو ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں رکن اسمبلی کا بیٹا پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ یہ ویڈیو تقریباً 27 سیکنڈز کی ہے۔ جب کہ دوسری ویڈیو میں ایم ایل اے امانت اللہ خان پٹرول پمپ پر پولسی کے ساتھ ہیں۔
ویڈیو وائرل ہوگئی
یہ سارا واقعہ پٹرول پمپ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ ایک ویڈیو میں رکن اسمبلی کا بیٹا پیٹرول پمپ ملازمین کو مارنے کے لیے دوڑتا نظر آرہا ہے۔ وہیں دوسری ویڈیو میں ایم ایل اے امانت اللہ خان ایک پٹرول پمپ پر دو پولیس والوں سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو تقریباً 37 سیکنڈ طویل ہے۔