ETV Bharat / state

ملک کی جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کے تاریخی کردار پر گلبرگہ میں اجلاس - Muslims Freedom Fighter - MUSLIMS FREEDOM FIGHTER

ملک کی جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کا تاریخی رول کے عنوان پر گلبرگہ میں اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں علما و دانشوران نے بھارت کی آزادی میں مسلمانوں کی قربانیوں کا ذکر کیا۔

Meeting in Gulbarga on the historical role of Muslims in the freedom struggle of the country
ملک کی جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کے تاریخی کردار پر گلبرگہ میں اجلاس (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 5:17 PM IST

گلبرگہ: بھارت کی جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کے تاریخی کردار پر گلبرگہ میں اجلاس عام منعقد کیا گیا۔ گلبرگہ شہر میں حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے زیر اہتمام 78ویں جشن آزادی کے موقع پر حضرت خواجہ بندہ نواز ایوان اردو انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ میں جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کا تاریخی رول عنوان پر سینیئر صحافی عزیز اللہ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ 9 علمی ادبی شخصیات نے مختلف موضوعات پر نہایت معلوماتی اور تحقیقی مواد کے ذریعے اور مہمانان خصوصی نے بہترین اظہار خیال کے ذریعہ جدوجہد آزادی کی مکمل تاریخ کا احاطہ کیا اور ملک کی آزادی کے لیے مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدوجہد آزادی کے لیے مسلمانوں کی تاریخ کو مٹانا آسان نہیں۔

ملک کی جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کے تاریخی کردار پر گلبرگہ میں اجلاس (ETV Bharat Urdu)
Meeting in Gulbarga on the historical role of Muslims in the freedom struggle of the country
ملک کی جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کے تاریخی کردار پر گلبرگہ میں اجلاس (ETV Bharat Urdu)

انہوں نے کہا کہ ملک کی جد و جہد آزادی میں مسلمانوں کا تاریخی رول رہا ہے، مسلمانوں کی تاریخ کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مسلمانوں کی تاریخ کو مٹانا آسان نہیں ہے۔ مسلمانوں کے علماء، ادباء، شعراء، صحافیوں اور قائدین نے ملک کی جد و جہد آزادی کے لیے اتنا خون بہایا ہے کہ ملک کا ذرہ ذرہ مسلمانوں کے خون سے سرخ ہے۔ مسلمانوں نے ہمیشہ تاریخ بنائی ہے۔ اور جو تاریخ بناتے ہیں ان کی تاریخ مٹائی نہیں جا سکتی۔ عبدالجبار گولہ ایڈووکیٹ نے جد و جہد آزادی میں مسلم قائدین کا رول کے زیر عنوان اہم مسلم قائدین کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں مسلم قیادت کو مستحکم بنانے کی ضرو رت ہے۔ تاکہ مسلمانوں کے مسائل کی بھرپور نمائندگی ہو سکے۔ مولانا جاوید عالم قاسمی نے کہا کہ 100 سال تک مسلمانوں نے تنہا جد و جہد آزادی کی تحریک چلائی جب کہ دیگر قومیں جد و جہد آزادی میں بعد میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے حیدر علی اور ٹیپو سلطان کی شجاعت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حیدر علی نے 3 جنگوں میں انگریزوں کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک اورنگ زیب عالمگیر ؒ حیات رہے انگریزوں نے حصول اقتدار کی جرأت نہیں دکھائی۔ مولانا مفتی سید پیراں حسینی نے جد و جہد آزادی میں مولوی سید کفایت علی کافی کا جذبہ عشق رسول ؐ کے زیر عنوان خطاب کرتے ہوئے مولوی سید کفایت علی کو انگریزوں کی جانب سے دی گئیں وحشیانہ اذیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ احکام الٰہی کی پابندی اور سنت رسول ؐ کی پیروی کے بغیر ہمیں دین اور دنیا کی کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عشق رسول ؐ کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو ہر قربانی کے لیے پیش کریں۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں، اداروں کے ذمہ داران اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے جلسہ میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ کے مسلم اداروں میں 78واں جشن یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا - INDEPENDENCE DAY 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.