ETV Bharat / state

میرٹھ: جمعتہ الوداع کے موقع پر امن و سلامتی کی دعائیں کی گئی - Jumat Ul Vida 2024 - JUMAT UL VIDA 2024

اترپردیش کے میرٹھ میں آج جمعتہ الوداع کے موقع پر شاہی جامع مسجد کے علاوہ شہر کی دیگر مساجد میں پرامن طریقے سے نماز ادا کی گئی۔ نماز کے بعد ملک میں امن و سلامتی کی دعائیں بھی کی گئی۔

MEERUT
میرٹھ: جمعتہ الوداع کے موقع پر امن و سلامتی کی دعائیں کی گئی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 10:53 PM IST

میرٹھ: جمعتہ الوداع کے موقع پر امن و سلامتی کی دعائیں کی گئی

میرٹھ: میرٹھ میں آج جمعتہ الوداع کے موقع پر شاہی جامع مسجد کے علاوہ شہر کی دیگر مساجد میں نماز ادا کی گئی۔ نماز کے بعد ملک میں امن سلامتی کی دعائیں بھی کی گئی۔ وہیں اس دوران شاہی جامع مسجد کے باہر پارلیمانی انتخابات کی سرگرمیاں بھی دیکھنے کو ملی۔

غور طلب ہو کہ ریاست اتر پردیش میں پارلیمانی انتخابات کا ماحول اب پروان چڑھتا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں آج سماج وادی پارٹی کے فائر برانڈ لیڈر کہے جانے والے سابق اسمبلی رکن یوگیش ورما نے شاہی جامع مسجد پہنچ کر مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومتیں جس طرح سے ملک میں منافرت کا ماحول پیدا کر رہی ہے، کہیں مذہب کے نام پر تو کہیں ذات اور برادری کے نام پر ایک دوسرے کو لڑانے کا کام کر رہی ہیں، ایسے میں انہیں تمام حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے، وہ اور ان کی پارٹی ملک میں محبت اور بھائی چارے کو قائم رکھنے کا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اسی پیغام کو لیکر میں اکیلا ہندو اپنے مسلم بھائیوں کے بیچ آکر ان کو رمضان اور عیدالفطر کی مبارکباد دے رہا ہوں، تاکہ ملک سے نفرتی سیاست کا خاتمہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بیوی کا الیکشن لڑنے کا مقصد یہی ہے کہ مذہب ذات برادری کے درمیان پیدا کیے جا رہی کھائی کو پاٹا جا سکے، جس سے شہر میں ترقیاتی کاموں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

وہیں نماز کے بعد شہر قاضی زین الساجیدین نے ملک میں آپسی اتحاد اور محبّت کو بنائے رکھنے کی دعائیں کرائی۔ اس کے علاوہ عیدالفطر کی نماز کو لیکر شاہی عید گاہ میں عیدالفطر کی نماز 07.45 پر ادا کیے جانے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ یوم القدس کے موقع پر آج میرٹھ میں بھی اسرائیل کے ظلم اور زیادتی کے خلاف شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد فلسطین کے مظلومین کے حق میں دعا کی گئی۔ اس موقع پر شیعہ اور سنی علماء کرام نے ملّی اتحاد کے لئے دعایں کی اور آپسی فتنہ اور فساد پیدا کرنے والوں کی سازشوں سے بچنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: الوداع ماہ رمضان الوداع کی صدائیں: درگاہ حضرت بل میں لوگوں کی کثیر تعداد نے نماز جمعہ ادا کی

قاری شفیق الرحمان قاسمی نے کہا کہ آج فلسطین میں ہر دن یوم القدس ہو رہا ہے اور تمام مسلم ممالک خاموش ہیں، لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ ایک دن فلسطینی مسلمانوں کو ضرور انصاف ملے گا۔ ساتھ ہی پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر عوام سے اپنی حق رائے کا استعمال کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.